Live Updates

عمران خان سے پاکستانی عوام کی امیدیں وابستہ ہیں،دس سال بعد پنجاب کی عوام کو بھی نام نہاد خادم اعلیٰ سے نجاد ملے گی، اکمل خان باری

پیر 6 اگست 2018 19:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2018ء) ملی مسلم لیگ کے این اے 123سے ٹکٹ ہولڈر اکمل خان باری نے کہا ہے کہ عمران خان سے پاکستان کی بیس کروڑ عوام کی امیدیں وابستہ ہیں،دس سال بعد پنجاب کی عوام کو بھی نام نہاد خادم اعلیٰ سے نجاد ملے گی،ملی مسلم لیگ اپنی سیاسی سرگرمیاں اور عوام کے مسائل کو اجاگر کرنے کا سلسلہ جاری رکھے گی،پاکستان کو عالمی ایجنڈے کے تحت گھمبیر مسائل میں پھنسایا گیا ہے اب ان مسائل سے ملک کو نجاد دلانے کا وقت آگیا ہے،انہو ں نے مزید کہا نواز اور آصف زرداری نے دس سالوں میں اتنے قرضے لیے جتنے گزشتہ ساٹھ سالوں میں نہیں لیے گئے جس کی وجہ سے آج پاکستان معاشی طور پر کمزور ملک بن گیا ہے ،ماضی کی دونو ں حکومتوں نے غیر ملکی قرضوں کو صرف اپنی عیاشیوں کیلئے استعمال کیا اگر ان قرضوں کا دس فیصد بھی عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے خرچ کردیا جاتا تو آج ملک کے یہ حالات نہ ہوتے،ن لیگ بار بار دہشت گرد ی کو ختم کرنے کا کریڈٹ لینے کی کوشش کرتی ہے لیکن ملک سے دہشت گردوں کا صفایا صرف سابق آرمی چیف جنرل راحیل چیف نے کیا ،شمالی وزیرستان اور فاٹا جیسے علاقوں میں امن قائم کرنے کا کریڈٹ صرف افواج پاکستان کو جاتا ہے اس میں نواز شریف کا کوئی رول نہیں تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات