شہباز شریف پنجاب کی دونوں نشستیں پی پی 164،165چھوڑ دیں گے

پیر 6 اگست 2018 23:26

شہباز شریف پنجاب کی دونوں نشستیں پی پی 164،165چھوڑ دیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف قومی اسمبلی میںجانے کی وجہ سے پنجاب کی دونوں صوبائی نشستیں چھوڑ دیں گے۔ شہباز شریف نے عام انتخابات میں مجموعی طور پر قومی اور صوبائی پانچ حلقوں این اے 132، این اے 249، این اے 3، پی پی 164اور پی پی 165 سے انتخاب میں حصہ لیا ۔

(جاری ہے)

تاہم وہ این اے 249اور این اے 3سے شکست کھا گئے ۔شہباز شریف لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ 132اوردوصوبائی نشستوں پی پی 164اور165سے کامیاب ہوئے تھے۔ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی مجلس عاملہ نے شہباز شریف کو قومی اسمبلی میں وزیر اعظم کا امیدوار نامزد کر دیا ہے جس کے بعد یہ طے ہو گیا ہے کہ شہباز شریف اب مرکز کی سیاست میں حصہ لیں گے اور دونوں صوبائی نشستیں چھوڑ دیں گے۔