Live Updates

اپوزیشن کادھاندلی کیخلاف احتجاج، ریڈزون کی سکیورٹی سخت

الیکشن کمیشن اورریڈزون کےداخلی راستوں پر500 پولیس اہلکارتعینات، الیکشن کمیشن تک صرف ممبران پارلیمنٹ کو جانےکی اجازت دی جائےگی، اپوزیشن نےکل الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج کی کال دے رکھی ہے۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 7 اگست 2018 20:39

اپوزیشن کادھاندلی کیخلاف احتجاج، ریڈزون کی سکیورٹی سخت
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔07 اگست 2018ء) : وفاقی حکومت اپوزیشن جماعتوں کے احتجاجی مظاہرے کے پیش نظر ریڈزون اور الیکشن کمیشن کی سکیورٹی سخت کردی ہے،۔الیکشن کمیشن اور ریڈزون کے داخلی راستوں پر500 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے،الیکشن کمیشن تک صرف ممبران پارلیمنٹ کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔ نجی ٹی وی ذرائع کے مطابق حکومت نے الیکشن میں دھاندلی کیخلاف اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج سے نمٹنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن اور ریڈزون کے داخلی راستوں پر500 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے۔ اہلکاروں کوالیکشن کمیشن کے اندر اور باہر تعینات کی کیا جائے گا۔ریڈزون میں کارکنان کوداخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔الیکشن کمیشن تک صرف ممبران پارلیمنٹ کو جانے کی اجازت دی جائے گی۔

(جاری ہے)

واضح رہے اپوزیشن جماعتوں نے کل 8 اگست کو الیکشن کمیشن آفس کے سامنے احتجاج کرنے کی کال دے رکھی ہے۔

احتجاجی مظاہرے میں پیپلزپارٹی، ن لیگ ، ایم ایم اے ، اے این پی سمیت دیگر اتحادی جماعتیں شریک ہوں گے۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت اپوزیشن جماعتوں کے مرکزی قائدین کریں گے۔ پیپلزپارٹی کی رہنماء شہلا رضانے کہا کہ احتجاج کرنا اپوزیشن کا حق ہے۔ ملکی مفاد میں قانون سازی میں ساتھ دیں گے۔ تحریک انصاف کی طرح کسی سے استعفے کا مطالبہ نہیں کریں گے۔

ن لیگی رہنماء ملک احمد خان نے کہا کہ عمران خان کے مینڈیٹ پرہمیں تحفظات ہیں۔ واضح رہے گزشتہ روزمسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں کل 8 اگست کو احتجاج کرنے کی کال دی گئی۔ اجلاس میں عمران خان کوملنے والا جعلی مینڈیٹ کی شدید مذمت کی گئی ہے۔اجلاس کے بعد مریم اورنگزیب نے کہا کہ تاریخی دھاندلی زدہ الیکشن پر وائٹ پیپر جاری کریں گے۔

شہبازشریف نے ہدایت کی ہے کہ دھاندلی سے متعلق وائٹ پیپر کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ تاکہ عام کے سامنے حقیقت رکھی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 8 اگست کو اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔احتجاج میں ن لیگی رہنماء بھرپور شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پورے ملک کی تمام جماعتوں کواعتراض ہے کہ فارم 45 کو روک لیا گیا تھا اور آر ٹی ایس کو بھی استعمال نہیں کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ اگر 120دن کے دھرنے کو 24 گھنٹے لائیو کوریج مل سکتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات