الیکشن کمیشن نے عام انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے
عمران خان کے دو حلقوں سے کامیابی کے نوٹیفیکیشن روکدئیے گئے ، تین کا مشروط نوٹیفکیشن جاری سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی کامیابی کانوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کے فیصلے سے مشروط این اے 53 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر اور 131 میں سعد رفیق کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست کا فیصلہ آنے تک روکا گیا ہے،ترجمان الیکشن کمیشن
منگل 7 اگست 2018 22:04
(جاری ہے)
عمران خان کے پانچ حلقوں میں این ای35، این ای53 ،این اے 243 ،این اے 95اوراین ای131شامل ہیں ۔اس کے علاوہ سابق وزیراعلی خیبرپختون خواپرویز خٹک کا بھی این اے 25 نوشہرہ سے کامیابی کا نوٹیفکیشن روک لیا گیاہے ۔
پرویز خٹک کی کامیابی کانوٹیفکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس کے فیصلے سے مشروط ہے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق عدالتوں کی جانب روکے گئے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے گئے۔ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ این اے 53 سے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر روکا گیا ۔ این اے 131 میں مسلم لیگ (ن)کے سعد رفیق کی جانب سے دوبارہ گنتی کی درخواست کا فیصلہ آنے تک روکا گیا ہے۔ عمران خان کی تین حلقوں سے کامیابی کے مشروط نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ترجمان کے مطابق عدالتی فیصلوں کے باعث جن حلقوں میں دیگر امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن روکے گئے ان میں این اے 23، این اے 90 ، این اے 91 ، این اے 106، این اے 108، این اے 112، این اے 140،این اے 215،این اے 230،این اے 239 بھی شامل ہیں۔ ان حلقوں میں خواجہ آصف اور رانا ثنا اللہ کی کامیابی کے نوٹیفکیشن بھی شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق قومی و صوبائی اسمبلی کے 32 حلقوں کے نتائج روکنے کا فیصلہ کر لیا گیا، نتائج روکے جانیوالوں میں 15 قومی اور 17 صوبائی حلقے شامل ہیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے شیڈول کے مطابق 4 اگست تک انتخابی اخراجات کی تفصیلات موصول ہونے کے بعد امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے۔ کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن کے بعد آزاد امیدواروں کو 3 دن کے اندر کسی بھی سیاسی جماعت کا حصہ بننا ہوگا۔8 اگست کو سیاسی جماعتوں کی ترجیحی فہرستوں کے مطابق خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔شیڈول کے مطابق 9 اگست تک قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے جائیں گے۔بعدازاں صدر پاکستان قومی اور چاروں صوبوں کے گورنر صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس طلب کریں گے۔پہلے اجلاس میں منتخب اراکین خود حلف اٹھانیکے علاوہ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر اور قائدِ ایوان کا چنا ئوبھی کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی وفد کے ہمراہ چین میں ہواوے حکام سے ملاقات
-
ایشیائی ترقیاتی بینک کی سرحدی گزرگاہوں کی جدیدکاری کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری
-
وزیراعظم کی ایف بی آر اصلاحات کے تمام اقدامات مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت
-
اشرافیہ کے پرائیویٹ علاج پر پابندی سے سرکاری ہسپتال بہتر ہوں گے. سینیٹر پرویز رشید
-
نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی کی تعلیم، روزگار کے مواقع فراہم کرنا ترجیح ہے. مریم نواز
-
جعلی کرنسی رکھنے کا مقدمہ، لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کی ضمانت منظور
-
ملک میں بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے تجاوز کرگیا، لوڈشیڈنگ جاری
-
سانحہ پمز،سینٹ میں پی پی پی اور پی ٹی آئی کا پر حکومتی تحقیقات پر عدم اعتماد کا اظہا ر
-
نیپال میں تباہ کن سیلاب کے بعد121 غیر ملکی شہریوں کو ریسکیو کر لیا گیا
-
سینیٹر پلوشہ خان کا پمز ہسپتال میں نرسری آتشزدگی کے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار
-
بیرسٹر افتخار گیلانی آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم منتخب
-
اوٹاوا سٹی کونسل نے شہر میں موجود ٹرمپ ایونیو کا نام تبدیل کرنے کی جانب پہلا قدم اٹھا لیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.