Live Updates

نواز شریف اور مریم نواز جیل میں، باقی خاندان بیرون ملک ، رائے ونڈ محل میں اس وقت کون ہے؟

29 ہزار کینال کے رائے ونڈ محل میں اس وقت کون مقیم ہے اور مزے لُوٹ رہا ہے ؟

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 8 اگست 2018 13:09

نواز شریف اور مریم نواز جیل میں، باقی خاندان بیرون ملک ، رائے ونڈ محل ..
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اگست 2018ء) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی مبشر لقمان نے کہا کہ انسان جب عبرت کا نشان بنتا ہے تو دوسرے لوگ اُسے دیکھ کر عبرت حاصل کرتے اور اپنے کانوں کو ہاتھ لگا پر اللہ سے اپنے گناہوں کی معافی مانگتے ہیں اور ایسے ہی شریف خاندان بھی عبرت کا نشان بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 29 ہزار کینال کی اراضی پر محیط نواز شریف کے رائے ونڈ محل میں شریف خاندان کا ایک فرد بھی موجود نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس رائے ونڈ محل میں اب صرف نوکر ، ان کے جانور اور کچھ پرندے موجود ہیں جو اس محل نما گھر میں اپنی زندگی کے مزے لُوٹ رہے ہیں۔ اس رائے ونڈ محل میں رہنے والے نواز شریف ، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر تو اڈیالہ جیل میں ہیں۔

(جاری ہے)

بیگم کلثوم نواز بیرون ملک زیر علاج ہیں جبکہ نواز شریف کے دونوں بیٹوں کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور اب وہاں نوکروں ، جانوروں اور پرندوں کے علاوہ کوئی موجود نہیں ہے۔

خیال رہے کہ لاہور میں رائے ونڈ پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نواز شریف کی رہائش گاہ ''جاتی امرا'' موجود ہے جسے رائے ونڈ محل بھی کہا جاتا ہے۔ رائے ونڈ محل 29 ہزار کینال کی اراضی پر محیط ہے۔ ہزاروں ایکڑ رقبے پر پھیلے رائے ونڈ محل کی ملکیت تاحال ایک معمہ ہی ہے کیونکہ وزیر اعظم نواز شریف اور سیاسی میدان میں ان کے دیگر اہل خانہ کے اثاثوں اور واجبات سے متعلق دستاویزات میں اس محل کا کوئی تذکرہ نہیں ہے۔

یہاں تک کہ نواز شریف، ان کے چھوٹے بھائی اور وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف، داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر اور بھتیجے حمزہ شہباز کی الیکشن کمیشن میں جمع کرائی گئی اثاثوں کی تفصیلات بھی اس وسیع و عریض جاگیر کی ملکیت پر خاموش ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے ایک مرتبہ اپنے بیان میں بتایا تھا کہ رائے ونڈ محل نواز شریف کی والدہ بیگم شمیم اختر کی ملکیت ہے اور انہی کے نام پر ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات