ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کوٹلی کا ٹیم کی ہمراہ شہر بھر کا دورہ ، برسات کے باعث پھیلنے والا کچرا اٹھا لیا گیا

جمعرات 9 اگست 2018 18:24

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اگست2018ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کوٹلی سردار زاہد خان کا ٹیم کی ہمراہ شہر بھر کا دورہ ،برسات کے باعث پھیلنے والا کچرا اٹھا لیا گیا ۔نالے اور نالیوں کی صفائی کروا دی گئی ۔ محکمہ شاہرات کوٹلی اور پبلک ہیلتھ کو تحریک کر دی گئی ہے کہ وہ نالے بحال کریں اور مین ہولز پر ڈھکن لگوائیں ۔ایڈمنسٹریٹر نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ حدود بلدیہ میں کسی جگہ نالی یا نالہ بند ہو یا کچرا پڑا ہوتو شہری فی الفور دفتر بلدیہ اطلاع کریں ۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کوٹلی سردارزاہد خان نے چیف آفیسر ملک نواز خان اور بلدیہ کی پوری ٹیم کی ہمراہ اندرون شہر ، گلہار ، تھلہیرکالونی ،سٹاف کالونی ، پٹھان گلی ، رولی گلی بائی پاس روڈ اور دیگر علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا اور صفائی کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوںنے بتایا کہ دوروز قبل ہونے والی شدید بارش اور اس کے نتیجے میں پھیلنے والا کچرا اور ملبہ صاف کر دیا گیا ہے ۔

سڑکوں اور نالیوں کی صفائی کر دی گئی ہے ۔ اس کے باوجود کوٹلی کے ہر شہری کا فرض بنتا ہے کہ جہاں کہیں خرابی دیکھے ہمیں فوری مطلع کرے ۔ جا بجا کچرا نہ پھینکیں ۔ نالیوں کے اندر ملبہ نہ پھینکیں ۔ اگر کسی جگہ کچرا پڑا ہو یا نالی بند ہو فوری اطلاع کریں ۔ اسی وقت ایکشن ہو گا ۔ ایک سوال کے جواب میں انھوںنے بتایا کہ کوٹلی میں سیورج کے بڑے نالے محکمہ شاہرات اور پبلک ہیلتھ کی تیار کردہ ہیں انھیں رواں رکھنا اور ان پر ڈھکن وغیرہ لگانا ان کی ہی ذمہ داری ہے ۔

اس کے لئے ہم نے ان محکمہ جات کو نشاندہی اور تحریک کر دی ہے ۔ کہ وہ سیورج نالوں کو بحال کریں ۔ مین ہولز بحال کر کے ان پر ڈھکن لگائیں ۔ کھلے ہوئے مین ہولزکسی بھی وقت حادثے کا باعث بن سکتے ہیں ۔ اس کے لئے ان محکمہ جات نے کاروائی شروع کی ہوئی ہے ۔ منظوری ہوتے ہی سیورج کا نظام بہتر کر لیا جائے گا ۔ اسی طرح اندروں شہر فلٹریشن پلانٹ بحال کر کے اور نئے پلانٹ لگا کر پینے کے صاف پانی کے فراہمی یقینی بنائی جا ئے گی ۔

یہ چند دنوں کی بات ہے ۔ مگر یہ عارضی حل ہیں ۔ کوٹلی میں سیورج اور پینے کے پانی کے مستقل حل کے لئے حکومت آزاد کشمیر دو بڑے منصوبہ جات پر کام کر رہی ہے ۔ کوٹلی میں جلد ہی سیورج کے نالوں کا نیا سروے کر کے سیورج لائنوں کا جال بچھا دیا جائے گا ۔ ساردہ کے مقام پر واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ لگا کر پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا ۔ یہ منصوبہ جات ابھی پراسیس میں ہیں ۔ ان پر بجٹ آتے ہی کام شروع ہو جائے گا ۔ان پر تھوڑا وقت لگے گا ۔ لیکن موجودہ حکومت یہ دونوں مسئلے حل کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :