میر جام کمال بلوچستان کے 18ویں وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے

بلوچستان کے نامزد وزیراعلیٰ میر جام کمال علیانی کے دادا اور والد بھی بلوچستان کے وزیراعلیٰ رہ چکے ہیں

جمعہ 10 اگست 2018 17:39

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اگست2018ء) بلوچستان عوامی پارٹی (باپ)کے مرکزی صدر میر جام کمال علیانی جو اپنی پارٹی اور اپنے اتحادی جماعتوں کی طرف سے وزیراعلیٰ بلوچستان نامزد ہوچکے ہیں، ان کے داد میر جام غلام قادر مرحوم ،اور ان کے والد محترم میر جام یوسف مرحوم بھی وزیراعلیٰ بلوچستان رہ چکے ہیں، ان کا دور امن وامان کے حوالے سے ایک یادگار دور تھا، میر جام غلام قادر خان پہلی مرتبہ پیپلزپارٹی کے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے 27اپریل 1973سے 31دسمبر1974تک وزیراعلیٰ بلوچستان رہے جس کے بعد 31دسمبر1975کو گورنر راج نافذ کردیا گیا تھا، آزاد امیدوار میر جام غلام قادر خان دوسری مرتبہ 6اپریل 1985سے لیکر 29مئی 1988تک وزارت اعلیٰ کے عہدے پر فائز رہے،پاکستام مسلم لیگ (ق) کے میر جام محمد یوسف یکم دسمبر2002سے لیکر 19نومبر 2007تک وزیراعلیٰ بلوچستان رہے، سردار عطاء اللہ مینگل بلوچستان میں یکم مئی 1972کو پہلے وزیراعلیٰ بلوچستان رہے جبکہ 9جنوری 2018تک نواب ثناء اللہ خان زہری بلوچستان کے 15ویں وزارت اعلیٰ کے منصب پر فائز رہے نیشنل پارٹی (نیپ) کے سردار عطاء اللہ مینگل یکم مئی 1972سے 13فروری 1973تک وزیراعلیٰ بلوچستان کے عہدے پر فائز رہے جس کے بعد 13فروری 1973کو گورنر راج نافذ کرد یا گیا تھا، میر جام کمال بلوچستان کے 18ویں وزیراعلیٰ بلوچستان ہونگے ۔