پیپلز پارٹی سے رابطہ ہے ، بات چیت ہوسکتی ہے، فاروق ستار

کرپشن پی پی کے وزرانے کی اورکارروائیاں سندھ کے شہری علاقوں کی گئیںہیں،رہنما ایم کیو ایم

ہفتہ 11 اگست 2018 19:27

پیپلز پارٹی سے رابطہ ہے ، بات چیت ہوسکتی ہے، فاروق ستار
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2018ء) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی سے بات چیت ہوسکتی ہے،ان سے غیرواجبی رابطہ ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں فاروق ستار نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں ان کے الیکشن لڑنے کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی سے صوبائی حکومت بنانے پرکوئی بیٹھک یامکالمہ نہیں ہوا،پیپلزپارٹی سے بہترورکنگ ریلیشن کی ہمیشہ ایم کیوایم کی خواہش رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ کرپشن پی پی کے وزرانے کی اورکارروائیاں سندھ کے شہری علاقوں کی گئیںہیں۔