مسلم لیگ (ن) کی مرکزی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس (آج )طلب

اتوار 12 اگست 2018 15:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس آج ( پیر) کے روز طلب کر لیا گیا ۔لیگی رہنما طارق فضل چودھری کی رہائشگاہ پرمنعقدہ اجلاس کی صدارت مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہبازشریف کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اراکین اسمبلی کو قومی اسمبلی کے اجلاس کیلئے طے کی گئی اپوزیشن کی مشترکہ حکمت عملی سے آگاہ کیا جائے گا ۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال اور وفاق میں حکومت سازی کے معاملات بھی زیر بحث آئیں گے۔ذرائع کے مطابق پارٹی صدر محمد شہباز شریف اجلاس کے شرکاء کو اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم و پارٹی قائد محمد نوازشریف کا پیغام بھی دیں گے ۔