بلاول بھٹو کی بہنیں بھائی کو حلف لیتا دیکھ کر خوشی سے نہال

بھائی اور والد کو قومی اسمبلی میں حلف اٹھاتا دیکھ کر میں اپنی خوشی بیان نہیں کر پا رہی، آصفہ بھٹو کا ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 13 اگست 2018 15:28

بلاول بھٹو کی بہنیں بھائی کو حلف لیتا دیکھ کر خوشی سے نہال
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13 اگست 2018ء) :آج قومی اسمبلی کے ارکین نے ایوان میں بطور ممبر قومی اسمبلی حلف اٹھایا ہے۔ نئی قومی اسمبلی میں سب سے اہم بات یہ ہے کہ اس میں آدھے سے زیادہ نئے چہرے ہیں۔اور یہ چہرے پارلیمنٹ میں پہلی بار شامل ہوں گے۔جن میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زراداری بھی شامل ہیں۔اس موقع پر ان کی بہن آصفہ بھٹو زرداری انتہائی ہر جوش نظر آئیں ۔

جس کا اظہار انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کیا۔آصفہ بھٹو کا اپنے ٹویٹر پیغام میں کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور اپنےو الد آصف علی زرداری کو قومی اسمبلی میں حلف اٹھاتا دیکھ کر میں بہت زیادہ خوش ہوں اور یہ خوشی بیان کرنے کے لیے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی پیپلز پارٹی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ بختاور بھٹو نے بھی اس متعلق ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آصف علی زرادری پارلیمنٹ میں حلف اٹھانے والے پہلے ممبر ہیں۔انہوں نے اس موقع پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے فخر ہے۔
/ اس سے پہلے آصفہ بھٹو نے ایک اور ٹویٹ میں کہا تھا کہ یہ پاکستان پیپلز پارٹی کے لیے تاریخی دن ہے جب ہمارے والد کے آصف علی زرداری کے ہمراہ ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے اور شہید بینظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو زرادری قومی اسمبلی میں حلف اٹھائیں گے۔

یاد رہے آج صبح اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا 15 واں اجلاس ہوا جس میں ارکان اسمبلی نے حلف لیا۔ ارکان اسمبلی کی حلف برداری کے بعد 15 اگست کو اسپیکراور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے انتخاب ہو گا جس کے بعد وزیراعظم کا انتخاب کیا جائے گا۔