Live Updates

نئی حکومت قومی و صوبائی رہنماوں کو ترقیاتی فنڈز نہ دے‘مصطفی کمال

انکا کام قانون سازی ‘خان صاحب کو وزیراعظم کیلئے کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ‘امید ہے نئے پاکستان میں بچے بھوک ‘گندے پانی پینے سے نہیں مریں گے چیئرمین پی ایس پی کا یوم آزادی کے موقع پر خطاب

منگل 14 اگست 2018 15:50

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان جلد وزیراعظم بن جائیں گے اس پر انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اورامید کرتا ہوں عوام کو جس نئے پاکستان کا خواب دکھایا گیا اس کی تعبیر ہو، نئے پاکستان میں بچے بھوک اور گندا پانی پینے سے نہ مریں، کچرا اٹھے گا، تعلیم کا نظام بہتر ہوگا، بلدیاتی امیدواروں کو اختیارات اور وسائل نچلی سطح پر منتقل کیئے جائیں گے ،یہ تمام مسائل حل ہو جائیں جن کا وہ وعدہ کر کے آئے ہیں،اگلے جشنِ آزادی پر 90 فیصد لوگ گٹر ملا پانی نہیں پی رہے ہوں گے اور یہ سب ایک دن میں ایک حکم سے ممکن ہے اگلے سال تک ضروری نہیں کہ دودھ کی نہریں بہنے لگیں گی لیکن واضح بہتری کی امید کرتے ہیں انہوں نے سمندر کے کھارے پانی کو میٹھا کر کے عوام کو وافر مقدار میں پانی مہیا کر دیں گے ان خیالات اظہار انہوں نے پاکستان 71واں جشن آزادی کے سلسلے میں پاک سرزمین پارٹی کے تحت نمائش چورنگی پر ایک عظیم الشان منعقد ہ اجتماع کے شرکائ سے خطاب کر تے ہوئے کیااجتماع میں صدر انیس قائم خانی، سمیت دیگر مرکزی ذمہ دارن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ترقیاتی فنڈز نہیں ملنے چاہئیں انکا کام قانون سازی ہے ترقیاتی فنڈز بلدیاتی نمائندوں اور میئرز کو ملنے چاہئے ، قبل ازیں کراچی کے مختلف علاقوں سے پی ایس پی کی جانب سے ریلیاں نکالی گئی جو مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے نمائش چورنگی پر اختتام پذیر ہوئی جبکہ ریلیوں میں لوگوں نے گاڑیوں، سوزوکیوں، موٹر سائیکلوں اور رکشوں میں سوار ہوکر شرکت کی، ریلیوں کے شرکائ ’’پاکستان زندہ باد‘‘ ’’نعرہ تکبیر اللہ اکبر‘‘اور دیگر نعرے پرجوش انداز میں لگا رہے تھے جبکہ ریلی کی مناسبت سے شرکائ نے اپنے ہاتھوں میں سبز ہلا لی پرچم اٹھا رکھے تھے۔

اس موقع پر 12بجتے ہیپی ایس پی کی جانب سے شاندار اتش بازی کا مظاہر ہ کیا گیا جس سے اسمان میں روشنیوں کا خوبصورت عکس دیکھا گیااور کیک بھی کاٹا گیا۔# 08-18/---35
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات