Live Updates

اپوزیشن کے طے شدہ فیصلوں پر کاربند ہیں،شہبازشریف

وزارت عظمیٰ کیلئے پیپلزپارٹی کے فیصلے پرتبصرہ نہیں کرنا چاہتا، ہم نے اسپیکرکیلئے خورشید شاہ اورڈپٹی اسپیکر کیلئے ایم ایم اے کےاسد محمود کوووٹ دیے۔صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 16 اگست 2018 19:15

اپوزیشن کے طے شدہ فیصلوں پر کاربند ہیں،شہبازشریف
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اگست 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے طے شدہ فیصلوں پر کاربند ہیں، وزارت عظمیٰ کیلئے پیپلزپارٹی کے فیصلے پرتبصرہ نہیں کرنا چاہتا، ہم نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کیلئے ووٹ دیے۔انہوں نے پیپلزپارٹی کی جانب سے وزارت عظمیٰ کیلئے اپوزیشن کے امیدوار کو ووٹ نہ دینے پر فیصلے پر اپنے ردعمل میں کہا کہ وزارت عظمیٰ کیلئے پیپلزپارٹی کے فیصلے پرتبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔

اپوزیشن جماعتوں کے طے شدہ فیصلوں پر کاربند ہیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خورشید شاہ کواسپیکر کیلئے ووٹ دیے۔جبکہ ایم ایم اے کے اسد محمود کوڈپٹی اسپیکرکیلئے ووٹ دیے۔ واضح رہے پیپلزپارٹی نے وزیراعظم کے انتخاب پراپنی اتحادی جماعت ن لیگ سے راہیں جدا کرلی ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف زرداری کی زیرصدارت پارٹی کا اجلاس ہوا۔

جس میں وزارت عظمیٰ کا ووٹ دینے سے متعلق مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں پرویز اشرف، یوسف رضا گیلانی اور خورشید شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ پیپلزپارٹی نے ن لیگی صدر شہبازشریف کوبطور وزیراعظم امیدوار قبول نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کوپیپلزپارٹی کے تحفظات کا احترام کرتے ہوئے وزیراعظم کے انتخاب کیلئے اپنا امیدوار بدل لینا چاہیے تھا۔

تاہم ن لیگ نے اپنا امیدوار نہیں بدلا۔ جس پرپیپلزپارٹی نے فیصلہ کیا کہ وزارت عظمیٰ کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کیا جائے گا۔چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے مقابلے میں وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہبازشریف کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ سیاسی ماہرین کے مطابق پیپلزپارٹی اپنی اپوزیشن اتحادی جماعت کے امیدوار کی سپورٹ نہ کرکے دراصل حکومتی امیدوار عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرے گی۔ پیپلزپارٹی کی اپوزیشن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار کی حمایت نہ کرنے کا مطلب تحریک انصاف کے امیدوار عمران خان کی حمایت کے مترادف ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات