آزاد کشمیر حکومت اور عوام نے موبائل اور انٹرنیٹ ٹیکس کو مسترد کر دیا‘فوری واپس لینے کا مطالبہ

جمعہ 17 اگست 2018 12:04

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) آزادکشمیر کی عوام نے حکومت آزادکشمیر کی حکومت کی جانب سے موبائل اور انٹرنیٹ ٹیکس کو مسترد کرتے ہوئے ، فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا ، 13ویں ترمیم کی منظوری کے خلاف فنڈز کی رکاوٹ پر کیس عدالت عالیہ میں زیر بحث ہے ، جبکہ فیصلہ ہونے تک حکومت آزادکشمیر ٹیکس وصول نہیں کرسکتی ، جبکہ آزادکشمیر بھر سمیت مظفرآباد میں پہلے ہی موبائل کمپنیوں نے عوام کو لوٹنا شروع کررکھا ہے ، انٹرنیٹ کی ناقص سروس کے باوجود 16-3سے بڑھا کر 19.58کرنا ذیادتی ہے ، حکومت آزادکشمیر پہلے انٹرنیٹ سروس کو بہتر بنانے کیلئے عمل درآمد کریں پھر جو ٹیکس پاکستان میں لیا جاتا ہے ، وہ آزادکشمیر میں بھی لاگو کریں ، عوام کا کہنا ہے کہ حکومت آزادکشمیر جبراً عوام پر ٹیکس لگا رہی ہے ، جبکہ کھانے پینے کی اشیاء پر 30سے 50روپے کا اضافہ غریبوں کو ختم کرنے کی سازش ہے ، یہ سلسلہ ختم کیا جائے نہیں تو احتجاج کریں گے ،ْ عوام کا مطالبہ�

(جاری ہے)