وزیر اعظم آزادکشمیر کاسابق چیف جسٹس عبدالمجید ملک کے داماد چیف انجینئر برقیات طارق محمود (مرحوم ) کی وفات پراظہار تعزیت

جمعہ 17 اگست 2018 16:08

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2018ء) وزیر اعظم آزادحکومت ریاست جموںوکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے آزادکشمیر ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس عبدالمجید ملک کے داماد چیف انجینئر برقیات طارق محمود ملک (مرحوم ) کی وفات پران کے گھرجاکرفاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کااظہار کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرآزادکشمیرکے وزیرسپورٹس یو تھ اینڈ کلچرچوہدری محمدسعید، سابق چیف جسٹس ہائی کورٹ عبدالمجید ملک ، لبریشن لیگ کے سینئرراہنماشاہدمجیدملک، مرحوم کے صاحبزادے بلال طارق ملک، ڈپٹی کمشنر سردارعدنان خورشید خان ، ایس ایس پی سید ریاض حیدربخاری کے علاوہ دیگرافراد بھی موجود تھے۔

وزیراعظم راجہ محمدفاروق حیدرخان نے چیف انجینئرطارق محمود ملک کی آزاد کشمیر سول سروس میں مثالی خدمات پرانھیں زبردست الفاظ میں خرا ج عقیدت پیش کیا۔