تلہ گنگ ،چکوال، علاقہ دھن اورونہار کے لوگوں نے بھاری اکثریت سے پرویزالٰہی کو کامیاب کرایا، انکا احسان کبھی نہیں بھول سکتے،چوہدری شجاعت
جمعہ 17 اگست 2018 22:15
(جاری ہے)
ہمیں اللہ تعالیٰ کی ذات پہ بھروسہ ہے کیونکہ ہم اپنے دوستوں کے ساتھ مخلص ہیں اورہمارے دوست بھی ہمارے ساتھ مخلص ہیں۔ ہم چکوال ،تلہ گنگ کے علاقہ دھن اورونہار کو بھی گجرات کی طرح اپنا گھر سمجھتے ہیں ۔
چوہدری شجاعت حسین نے مزید کہا کہ اگر اللہ تعالیٰ نے مجھے موقع دیا تو چوہدری پرویزالٰہی کی طرح حلقہ این اے 65اورچکوال کے لوگوں کی اسی طرح خدمت کروں گا اورعلاقے کی محرومیوں کاخاتمہ کریں گے کیونکہ یہ علاقہ صحیح معنوں میں غازیوں اورشہیدوں کی سرزمین ہے اس کی خدمت کرنا میرے لئے کسی عبادت سے کم نہ ہوگا۔ اس موقع پر چوہدری پرویز الہٰی کو محمد خان تترال اورملک رضا میانی نے سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ۔ اس پر چوہدری پرویزالہٰی نے کہا یہ سب مبارکبادیں غازیوں اورشہیدوں کی سرزمین تلہ گنگ اور چکوال کی ہیں ۔ انشاء اللہ اس علاقے کی تعمیر وترقی کیلئے پہلے کی طرح بھرپور کردار ادا کروں گا۔ اس موقع پر چوہدری مونس الٰہی اور حافظ عمار یاسر نے کہا کہ انشاء اللہ ضلع چکوال کی تعمیر وترقی ہمارے لئے ایک فرض ہے اور ہم اس میںہرگز کوتاہی نہیں کریں گے ۔ محمد خان تترال نے سابق وزیراعظم پاکستان چوہدری شجاعت کو یقین دلایا کہ ضمنی الیکشن میں ق لیگ این اے 65میں بھرپور کامیابی حاصل کرے گی ۔مزید اہم خبریں
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.