اسٹیل مل ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کا عدالتی حکم ، ملازمین کی فتح اور جدو جہد کی کامیابی ہے ،حافظ نعیم الرحمن
اپنے حق کی کامیاب جدو جہد کر نے پر ریٹائرڈ ملازمین اور ایکشن کمیٹی کے چیئر مین و پٹیشنرعمر باقی مبارکباد کے مستحق ہیں ، امیرجماعت اسلامی کراچی
جمعہ 17 اگست 2018 23:27
(جاری ہے)
حافظ نعیم الرحمن نے کمیٹی کے چیئر مین اور پٹیشنر سید عمر باقی اور ریٹائرڈ ملازمین کو عدالتی فیصلے اور کامیاب جدو جہد پر مبارکباد بھی دی اور اس امید اور توقع کا اظہار کیا کہ ایکشن کمیٹی مزدوروں اور ملازمین کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے گی ۔
انہوں نے کہا کہ واجبات کی ادائیگی ریٹائرڈ ملازمین کا قانونی اور آئینی حق تھا اور عدالت ِ عالیہ نے ملازمین کو ان کا حق دلایا ہے ۔ اپنے حق کے لیے ملازمین نے بڑی جدوجہد کی ہے ۔ بڑا مشکل اور کٹھن وقت گزارا ہے ۔ اس جدو جہد کے دوران کئی ریٹائرڈ ملازمین اپنی جان بھی ہار بیٹھے ۔ اس دوران ریٹائرڈ ملازمین ایکشن کمیٹی نے ہر مو قع پر ملازمین کا ساتھ دیا اور ہر طرح کا دبائو برداشت کیا مگر ملازمین کے حقوق پر کوئی سمجھوتہ اور سودے بازی نہیں کی ۔ واجبات کی ادائیگی کا عدالتی حکم نامہ اور فیصلہ اسی جدو جہد اور صبر و استقامت کا ثمر ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسٹیل مل انتہائی نفع بخش ادارہ ہوتا تھا مگر حکمرانوں کی نا اہلی ، کرپشن ، سیاسی مداخلت اور کرپٹ عناصر کی سر پرستی نے ادارے کو تباہ و برباد کر دیا اور آج یہ نفع بخش ادارہ مسلسل زوال کا شکار ہے اور ملازمین اپنی ماہانہ تنخواہوں تک سے محروم ہیں ۔حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا کہ ملازمین کی تنخواہوں کا ایسا نظام وضع کیا جائے کہ ان کی 4ماہ کی تنخواہیں فی الفور ادا کی جا سکیں ۔مزید اہم خبریں
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.