وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ ، شاہ محمود قریشی وزیر خارجہ ہوں گے
وزارت خزانہ کا قلمدان اسد عمر کو سونپا جائے گا جبکہ وزارت داخلہ عمران خان کے پاس رہے گی
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اگست 2018 12:00
(جاری ہے)
نو منتخب وزیر اعظم عمران خان کی کابینہ ممکنہ طور پر آئندہ دو دنوں میں حتمی شکل میں آجائے گی جس کے بعد وزیر اعظم عمران خان اپنی کابینہ کے ہمراہ عوام سے کیے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے کام کریں گے۔
گذشتہ روز قائد ایوان منتخب ہونے پر عمران خان نے قومی اسمبلی سے بحیثیت قائد ایوان خطاب کیا، اپنے پہلے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے ہم نے کڑا احتساب کرنا ہے۔جن لوگوں نے اس ملک کولوٹا اور مقروض کیا ،وعدہ کرتا ہوں ان کو نہیں چھوڑوں گا،کسی قسم کا کسی ڈاکو کواین آر او نہیں ملے گا،میں نے 22سال جدوجہد کی، مجھے کسی ڈکٹیٹر نے نہیں پالا تھا۔قومی اسمبلی میں 176ووٹوں کے ساتھ قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔وہ تبدیلی آگئی ہے جس کا پوری قوم انتظار کررہی تھی۔اس ملک میں سب سے پہلے ہم نے کڑا احتساب کرنا ہے۔جن لوگوں نے اس ملک کولوٹا اور مقروض کیا ،وعدہ کرتا ہوں ان کو نہیں چھوڑوں گا۔کسی قسم کا کسی ڈاکو کواین آر او نہیں ملے گا۔میں نے 22سال جدوجہد کی، مجھے کسی ڈکٹیٹر نے نہیں پالا تھا۔میں اپنے پیروں پریہاں پہنچا ہوں۔میرا باپ سیاست میں نہیں تھا۔ نہ میرا کوئی تجربہ تھا۔انہوں نے کہا کہ جوکرپٹ لوگ ملک کاپیسا لوٹ کرباہر لے کرگئے واہ واپس لے کرآئیں گے۔پارلیمنٹ کو طاقتور بناؤں گا۔ہر ہفتے پارلیمنٹ میں آؤں گا۔پچھلے 10سالوں میں 6ہزار سے آج 28ہزار قرض چڑھایا گیا ،ایوان میں اس پربحث کریں گے کہ انہوں نے ملک کوکیسے بدحال کردیا؟جو پیسا لوگوں کوتعلیم وصحت میں جانا تھا ،وہ لوگوں کی جیبوں میں چلا گیا۔انشاء اللہ اس پارلیمنٹ میں آکر بحث کریں گے اور یہ پیسہ واپس لائیں گے۔عمران خان نے نوجوانوں کو پیغام دیا کہ وہ نوجوان جن کی وجہ سے آج میں یہاں کھڑا ہوں ، نہ وہ ہماری حمایت کرتے اور نہ ہم یہاں ہوتے۔میں اپنے نوجوانوں کے مستقبل بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں شور مچانے والوں سے پوچھتا ہوں کہ 2013ء کے الیکشن میں چار حلقوں کی بات کی لیکن انہوں نے چار حلقے نہیں کھولے۔ ہمیں اڑھائی سال عدالتوں میں جانا پڑا۔چاروں حلقوں میں غیرقانونی ووٹ نکلے۔انہوں نے کیوں احتساب نہیں کیا۔ واضح رہے کہ آج صبح نو منتخب وزیر اعظم عمران خان اپنے عہدے کا حلف لے چکے ہیں جس کے بعد عمران خان نے وزیراعظم آفس پہنچ کر اپنی ذمہ داریاں بھی سنبھال لی ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.