Live Updates

وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں سادگی، حمزہ علی عباسی نے تعریفوں کے پُل باندھ دئے

وزیراعظم عمران خان کے لیے مزید محںت کرنے کا آغاز ہو گیا ہے۔ حمزہ علی عباسی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 18 اگست 2018 15:54

وزیراعظم کی حلف برداری تقریب میں سادگی، حمزہ علی عباسی نے تعریفوں کے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اگست 2018ء) : اسلامی جمہوریہ پاکستان کے 22 ویں وزیراعظم عمران خان نے آجھ صبح اپنے عہدے کا حلف ایوان صدر میں منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں اُٹھایا۔ ایوان صدر میں تقریب میں شریک مہمانوں کی تواضع صرف چائےا ور بسکٹ سے ہی کی گئی جو نومنتخب وزیراعظم عمران خان کی سادگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس پر معروف پاکستانی فلمسٹار اور اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ نئے پاکستان میں ایک سادہ سی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔

اس تقریب میں پُر تکلف کھانوں یا ہائی ٹی کا اہتمام نہیں کیاگیا۔تقریب میں آئے مہمانوں کی پانی اور چائے سے تواضع کی گئی۔ حمزہ علی عباسی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے لیے مزید محنت کرنے کا آغاز ہو گیا ہے۔اللہ وزیراعظم عمران خان کا حامی و ناصر ہو۔

(جاری ہے)

حمزہ علی عباسی نے مزید کہا کہ اب میں فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ میرا وزیراعظم کرپٹ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ نو منتخب وزیر اعظم تقریب حلف برداری میں آئے مہمانوں کو صرف پانی پیش کرنے کے حق میں تھے لیکن ایوان صدر نےمہمانوں کی تواضع کے لیے چائے کی تجویز پیش کی جس کےبعد تقریب حلف برداری میں آئے مہمانوں کو صرف چائے اور بسکٹ ہی پیش کیے گئے۔ مہمانوں کی صرف چائے اور بسکٹ سے تواضع کرنے پر ایک نئی مثال قائم کر دی۔

عمران خان نے عام انتخابات 2018ء میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے پالیسی خطاب میں کہا تھا کہ میں قوم کے ٹیکس کے پیسوں کی حفاظت کروں گا اور عوام کے پیسے کا ضیاع نہیں ہونے دوں گا۔ اس سے پہلے بھی ایک خبر سامنے آئی تھی کہ ایوان صدر نے مہمانوں کی تواضع کے لیے عمران خان کو 9 ڈشز پیش کرنے کی تجویز دی گئی تھی جسے نو منتخب وزیر اعظم عمران خان نے مسترد کیا اور کہا کہ تقریب میں آنے والے مہمانوں کو صرف سادہ پانی ہی پیش کیا جائے۔ جس پر ایوان صدر نے عمران خان سے درخواست کی کہ مہمانوں کو کم از کم چائے تو پیش کی جائے۔ اورایوان صدر کی درخوست پر نو منتخب وزیراعظم عمران خان چائے دینے پر راضی ہوئے اور یوں مہمانوں کی تواضع صرف چائے اور بسکٹ سےکی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات