رفیق رجوانہ کااستعفیٰ منظور،چودھری پرویز الہی قائم مقام گورنرپنجاب مقرر

ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی مقرر کر دیئے گئے

اتوار 19 اگست 2018 16:10

رفیق رجوانہ کااستعفیٰ منظور،چودھری پرویز الہی قائم مقام گورنرپنجاب ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 اگست2018ء) صدر مملکت ممنون حسین نے گورنرپنجاب ملک رفیق رجوانہ کا استعفی منظور کر لیا، چودھری پرویز الہی کو قائم مقام گورنر پنجاب مقرر کردیا گیا، ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری قائم مقام سپیکر پنجاب اسمبلی مقرر کر دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی پر گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے اپنا استعفی صدر مملکت کو بھجوا دیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ ملک میں عام انتخابات ہو چکے ہیں،کامیاب جماعت کو اپنا گورنر لگانے کا اختیار ہے اس لئے میں اپنی خدمات جاری نہیں رکھا سکتا۔

صدر مملکت ممنون حسین نے رفیق رجوانہ کا استعفی منظورکرتے ہوئے سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہی کو گورنر پنجاب مقرر کردیااور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔