شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرتے ہیں ،ْ اعتزاز احسن تمام اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہونگے ،ْ آصف علی زر داری

اتوار 19 اگست 2018 18:20

شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرتے ہیں ،ْ اعتزاز احسن تمام اپوزیشن ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اگست2018ء) سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہاہے کہ شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرتے ہیں ،ْ صدارتی امیدوار اعتزاز احسن تمام اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہونگے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق صدر اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا کہ اعتزاز احسن صدر پاکستان کیلئے تما م اپوزیشن کے متفقہ امیدوار ہوں گے اور میرے نزدیک اعتزاز احسن جیسا قابل شخص ہی ملک کا صدر ہونا چاہئے ،ْان سے بہتر امیدوار کسی اور جماعت کے پاس نہیں ہے ہم اعتزاز احسن کے ووٹ کے لئے دوسری جماعتوں سے بھی بات کریں گے ۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے انتخاب میں پیپلز پارٹی نے اپنی حکمت عملی اختیار کی،پیپلز پارٹی شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کر تی ہے ۔