سابق سینئر وزیر چوہدری یوسف کی وفات سے آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ‘چوہدری زاہد فرید

پیر 20 اگست 2018 14:50

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) پی ٹی آئی آزاد کشمیر یوتھ ونگ کے مرکزی نائب صدر چوہدری زاہد فر ید نے کہا کہ سابق سینئر وزیر چوہدری یوسف کی وفات سے آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے اور سیاست کاایک درخشندہ باب بند ہو گیا ہے۔کیونکہ وہ اپنی ذات میں ایک ادارے اور انجمن کی حیثیت رکھتے تھے۔

(جاری ہے)

سابق امیدوار اسمبلی چوہدری اظہر صادق اور دیگر سوگواران سے اظہار تعزیت کے کیا اور کہا کہ چوہدری یوسف نے انتہائی نامساعد حالات میں حلقہ اندرال اور میرپور کے عوام کی خدمت کیاور انکے جانے سے آزاد کشمیر کی سیاست کا ایک روشن اور درخشندہ ایک باب بند ہو گیا ہے اور وہ ہمارے سروں پر دست شفقت اور رہنمائی کا سایہ تھے۔

۔انھوں نے مزید کہا کہ سابق سینئر وزیر چوہدری یوسف کی وفات سے آزاد کشمیر کی سیاست میں ایک خلاء پیدا ہو گیا ہے اورسیاست کا ایک درخشندہ باب بند ہو گیا ہے۔کیونکہ وہ اپنی ذات میں ایک ادارے اور انجمن کی حیثیت رکھتے تھے۔

متعلقہ عنوان :