Live Updates

اب مزدوری کرنے دبئی نہیں جاوں گا

وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد شہری فرحت اللہ خان اپنا پاکستانی پاسپورٹ جلا ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس پیر 20 اگست 2018 22:53

اب مزدوری کرنے دبئی نہیں جاوں گا
کرک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اگست 2018ء) :وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بعد شہری فرحت اللہ خان اپنا پاکستانی پاسپورٹ جلا ڈالا۔شہری فرحت اللہ خان کا کہنا تھا کہ اب مزدوری کرنے دبئی نہیں جاوں گا۔ وزیراعظم کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے گذشتہ روز کے خطاب نے نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بھی پذیرائی حاصل کی اور تمام پاکستانیوں نے عمران خان کے لہجے اور ان کے انداز کو بے حد پسند کیا۔

پوری پاکستانی قوم نے وزیراعظم عمران خان کا ساتھ دینے کا اعلان کیا۔اس موقع پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ویڈیو میں مذکورہ شخص نے بتایا کہ میرا نام ڈاکٹرعمران ہے اور میں امریکہ میں دس سال سے مقیم ہوں اور یہاں فزیشن کے طور پر کام کر رہا ہوں۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر عمران نے بتایا کہ میں امریکہ میں نیونیٹولوجی کے اندر ریجنل ڈائریکٹر بھی ہوں۔ اب سے کچھ دیر قبل میں نے اپنے وزیراعظم عمران خان کا خطاب سنا، جس میں انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی بڑھ چڑھ کر اپنے ملک کی ترقی کے لیے ایک اہم کردار ادا کریں۔

تو میں آپ تمام لوگوں کو یہ بتانا چاہتا ہوں کہ میں نے فیصلہ کر لیا ہے اور میں پاکستان واپس آ رہا ہوں۔ میں آ کر اپنے ملک کی خدمت کروں گا۔تاہم یہ واحد واقعہ نہیں ہے بلکہ اب اس طرح کے مختلف واقعات سامنے آرہے ہیں۔اسی طرح کا ایک اور واقعہ خیبرپختونخواہ کے شہر کرک میں پیش آیا جہاں عمران خان کی تقریر کے بعد شہری فرحت اللہ خان اپنا پاکستانی پاسپورٹ جلا ڈالا۔

شہری فرحت اللہ خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے شانہ بشانہ جدوجہد کریں گے، مجھے پورا یقین ہے کہ ہمیں 6 مہینے میں باہر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ قوم تیار ہوجائے یا تو ملک بچے گا یا کرپٹ افراد، عمران خان کرک کے رہائشی نے متحدہ عرب امارات میں مزید مزدوری نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نئے پاکستان میں مشکلات نہیں، خوشیاں ہوں گی اس لیے پاکستان میں ہی کاروبار کریں۔ویڈیو ملاحظہ کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات