تحریک انصاف کے سردار اویس خان دریشک بلا مقابلہ ضمنی الیکشن جیت گئے

پی پی 296 راجن پور سے سردار اویس خان دریشک کے مقابلے میں تمام امیدوار دستبردار ہوگئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 1 ستمبر 2018 19:25

تحریک انصاف کے سردار اویس خان دریشک بلا مقابلہ ضمنی الیکشن جیت گئے
راجن پور (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم ستمبر 2018ء) تحریک انصاف کے سردار اویس خان دریشک بلا مقابلہ ضمنی الیکشن جیت گئے، پی پی 296 راجن پور سے  سردار اویس خان دریشک کے مقابلے میں تمام امیدوار دستبردار ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے بعد کئی منتخب اراکین کی جانب سے صوبائی و قومی اسمبلی کی نشستیں خالی کر دی گئی تھیں۔

ان نشستوں پر ضمنی الیکشن کی تیاریاں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 جولائی کے عام انتخابات کے بعد خالی ہونے والی 27 صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں اور 11 قومی اسمبلی کی نشستوں پر اکتوبر میں ضمنی الیکشن کروانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ ضمنی انتخابات کے انعقاد سے قبل ہی تحریک انصاف کو بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔

تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 296 راجن پور کی نشست جیتنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ تحریک انصاف نے یہ نشست الیکشن سے قبل ہی حاصل کر لی ہے۔ تحریک انصاف کے سردار اویس خان دریشک بلا مقابلہ پی پی 296 راجن پور کی نشست جیت گئے ہیں۔ تحریک انصاف کے امیدوار سردار اویس خان دریشک کے مقابلے میں تمام امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں۔ تحریک انصاف کے امیدوار سردار اویس خان دریشک کے مقابلے میں کل 5 امیدوار الیکشن لڑنے کیلئے میدان میں اترے تھے۔

تاہم اب تمام امیدواروں نے تحریک انصاف کے امیدوار سردار اویس خان دریشک کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا ہے۔ یوں تحریک انصاف پنجاب اسمبلی کی ایک اور نشست حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ اس نشست کے حاصل کرنے سے پنجاب میں تحریک انصاف کی حکومت کی پوزیشن مزید مضبوط ہو گئی ہے۔