ضمنی انتخابات ،652امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور

جمعہ 7 ستمبر 2018 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخابات کیلئے مجموعی طور پر652 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظورکئے ۔

(جاری ہے)

ضمنی انتخابات قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی 37خالی نشستوں پرہوںگے ۔الیکشن کمیشن کے مطابق مجموعی طورپر 676 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔پنجاب سے 12 ، سندھ سے 3 اور خیبرپختونخوا سے 9 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے گئے۔ضمنی انتخابات اگلے ماہ کی 14تاریخ کو ہوں گے ۔