Live Updates

گورنر ہاؤس مری عوام کے لیے کھول دیا گیا

عوام صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک گورنر ہاؤس مری دیکھ سکیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان اتوار 9 ستمبر 2018 16:15

گورنر ہاؤس مری عوام کے لیے کھول دیا گیا
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 ستمبر2018ء) گورنر ہاؤس مری عوام کے لیے کھول دیا گیا۔عوام صبح دس بجے سے شام چھ بجے تک گورنر ہاؤس مری دیکھ سکیں گے۔گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ے کہ گورنر ہاؤس مری کو عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے جس کے بعد عوام گورنرہاؤس مری کی سیر کر سکیں گے۔گورنر پنجاب سے یہ فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کیا۔یاد رہے اس سے قبل گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی گورنر ہاؤس سندھ کھولنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد 7 ستمبر کو گورنر ہاؤس سندھ عوام کے لیے کھول دیا گیا تھا۔

۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ عوام کے لیے گیٹ نمبرون کھولا جائے گا۔لوگ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ گورنر ہاؤس آ سکتے ہیں اور شناختی کارڈ دکھا کر گورنر ہاؤس میں داخل ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

طلباء اور فیملیز گورنر ہاؤس میں آ سکیں گے۔عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ طلباء اور سیاح کو "گائیڈ""گورنر ہاؤس میں گھمائیں گے۔جس کے بعد 7 ستمبر کو عوام نے گورنر ہاؤس سندد کی سیر کی،عمران اسماعیل نے گورنر ہاؤس آنے والوں سے ملاقات بھی کی۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لیجنڈ کھلاڑیوں کو گورنر ہاؤس میں واک کی دعوت دی ہے ۔ گورنر سندھ نے لیجنڈ کرکٹرز اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد ،،وسیم اکرم،، معین خان اور طویل عرصہ تک دنیائے اسکواش پر حکمرانی کرنے والے جہانگیر خان سے واک کے لئے گورنر ہاؤس آنے کی درخواست کی ہے تاکہ گورنر ہاؤس کو عوام کے لئے کھولے جانے کے بعد یہاں آنے کے خواہش مند افراد کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔جس کے بعد اب گورنر ہاؤس مری عوام کے لیے کھول دیا گیا یے،جس کی عوام کی طرف سے خوب حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے اور تحریک انصاف کی حکومت کے اس نئے فیصلے کو سراہا جا رہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات