سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی الیکشن میں کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ اور الیکشن کمشنر کی جانبداری کے تحریری ثبوت بھی سامنے آگئے
محکمہ کوآپریٹوز کے جانبدار افسران اور مقرر کئے گئے الیکشن کمشنر مجسٹریٹ ڈاکٹر فیصل نے ووٹر فہرستوں میں 1156 ووٹوں کے ہیر پھیر کو پکڑنے کی بجائے جان بوجھ کو آنکھیں بند کئے رکھیں
پیر 10 ستمبر 2018 21:39
(جاری ہے)
سوسائٹی کے سابق صدر عنصر گوندل کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے انکوائری کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق سویلین ایمپلائز کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی کے سابق صدر عنصر گوندل کی طرف سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کو درخواست دی گئی ہے کہ گزشتہ ماہ ہونے والے سوسائٹی الیکشن میں بڑے پیمانے پر دھاندلی ہوئی ہے۔ انتظامیہ کی دانستہ جانبداری کی مثال اس سے بڑھ کر کیا ہو سکتی ہے کہ صدارتی امیدوار الیاس خان کے بھانجے احسن فرید میمن کو الیکشن کمیشن ممبر بنایا گیا اور اس نے اپنے ماموں کو کامیاب بنانے کیلئے اس نے پوری انتظامیہ کو ماموں بنایا اور ووٹر لسٹ میں موجود 3261 ووٹوں کو جان بوجھ کر 4417 ظاہر کیا گیا۔ ووٹر لسٹوں کی سیریل نمبر میں دانستہ خلا جھوڑا گیا۔ مجموعی 1156 ووٹوں کا ہیر پھیر کیا گیا۔ ایڈمنسٹریٹر اور الیکشن کمشنر نے جان بوجھ کر اس فراڈ کو نہیں پکڑا۔ اپنے ماموں الیاس خان کی کامیابی کے بعد بھانجے احسن فرید میمن نے ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا۔ اس الیکشن کا قابل غور پہلو یہ بھی ہے کہ یہ الیکشن سواں گارڈن کے احاطہ میں ہوئے اور صرف 857 ووٹ کاسٹ ہوئے جبکہ پچھلے انتخابات ایف ایٹ مرکز کچہری میں ہوئے تھے۔ تو 1895 ووٹ کاسٹ ہوئے تھے۔ چونکہ ضلعی انتظامیہ کے جانبدارانہ رویئے اور الیکشن کمشنر کی ہمدردانہ سوچ نے مخصوص گروپ کیلئے یہ کام آسان کردیا۔ اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہ اکہ میرے پاس عنصر گوندل کی درخواست آگئی ہے اور میں نے انکوائری کے احکامات دے دیئے ہیں۔ انکوائری کے بعد جو رپورٹ سامنے آئے گی اس کے مطابق ایکشن لیں گے۔مزید قومی خبریں
-
بغیرہیلمٹ موٹرسائیکل سوارملازمین کا ٹریفک دفاترمیں داخلہ بند
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا 15 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
پنجاب بھرمیں 1523ٹریفک حادثات میں 12افراد جاں بحق،1675زخمی ہوئے،ترجمان
-
پنجاب میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 30 سے 70 روپے تک کمی کروائی گئی ہے، عظمیٰ بخاری
-
ناموس رسالتؐ پر ہماری جان اور مال سب قربان ہے، چوہدری سالک حسین
-
حضور اکرم ؐ کی سیرت طیبہ اور تعلیمات کی پیروی دنیا و آخرت میں کامیابی کا ذریعہ ہے، سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی
-
کراچی کی کچھ سڑکیں خراب ہیں: شرجیل انعام میمن
-
وزیراعلی سندھ سے 13 ڈاکوؤں کی گرفتاری پر انعام رکھنے کی سفارش
-
شہر قائد کے لوگوں نے عوامی گورنر کا لقب دیا ہے، نظام مصطفی کا نفاذ ملکی مسائل کا واحد حل ہے، گورنر سندھ
-
گورنر سندھ کا افغانستان کے سفیر کو واپس بھیجنے کا مطالبہ
-
وزیراعلی مریم نوازنے مین ہول میں کمسن بچی کے گر کر جاں بحق ہونے کا نوٹس لے لیا
-
15اکتوبر سے محکمہ ریلوے کی جانب سے نئے ٹائم ٹیبل کا اجراء
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.