’’باپ مرے تے سر ننگا ہوے ،بھائی مرے تے کنڈ خالی، ماواں بعد محمد بخشا کون کرے رکھوالی

بیگم کلثوم نواز میری ماں کی طرح تھی حمزہ شہباز شریف کا شعر پڑھ کر کلثوم نواز کو خراج عقیدت

بدھ 12 ستمبر 2018 20:31

’’باپ مرے تے سر ننگا ہوے ،بھائی مرے تے کنڈ خالی، ماواں بعد محمد بخشا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے اپنی تائی بیگم کلثوم نواز کی وفات پر پنجابی کے معروف شاعر میاں محمد بخش کے ایک شعرسے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ان کی ماں کی طرح تیں جن کی کمی شدت سے محسوس ہو رہی ہے وہ ایک بہادر خاتون تھیں جنہوں نے سابق صدر مشرف کے آمرانہ دور میں جمہوریت کا علم بلند کئے رکھا اور انہوں نے گزشتہ ایک سال سے زائد عرصے سے کینسر جیسی بیماری کا بڑی بہادری سے مقابلہ کیا اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے میاں محمد بخش کا ایک شعر پڑھتے ہوئے بیگم کلثوم نواز کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ’’باپ مرے تے سر ننگا ہوے ،بھائی مرے تے کنڈ خالی، ماواں بعد محمد بخشا کون کرے رکھوالی‘‘ ۔