کوٹلی میںزمانہ جاہلیت کی یاد تازہ،دیوتا بانڈیاں کے بااثر افراد نے بچوں کے سکول اوراہل خانہ کاپانی بھرنے کا راستہ بند کردیا
بااثر افراد کی طرف سے کیے جانے والے ظلم کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے ایس ایس پی کوٹلی کے حکم کے باوجود تھانہ کھوئی رٹہ کی پولیس ٹس سے مس نہ ہوئی
جمعہ 14 ستمبر 2018 14:25
(جاری ہے)
سکول کے بچے اپنے والدین کے ساتھ انصاف کی تلاش میں ڈسٹرکٹ پریس کلب کوٹلی پہنچ آئے،ارباب اختیار سے ہاتھ جوڑکر ظالموں کے چنگل سے جان چھڑانے کی استدعا کی۔
گزشتہ دنوں کوٹلی کے نواحی موضع بڑالی کے علاقے دیوتا بانڈیاں کے دوگھرانے جن میں یونس ، یوسف جبکہ 6سکول کے بچے شامل تھے انصاف کی تلاش میں ایوان صحافت کوٹلی پہنچے جہاں اُنھوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہمارے علاقے کے بااثر افراد میاں مختار،میاں لطیف،میاں شاہ سوار،محمد ظہیر،غفار،رفاقت،افتخار اور اشتیاق نے ہمارے خاندان قبیلے کا جینا محال کر رکھا ہے۔بااثر افراد نے 21جون 2018کو ہمارے بیٹے منصف یوسف پر تشدد کیا جس کی درخواست ہم نے تھانہ کھوئی رٹہ دی جس پر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ایف آئی آر میں نامزدملزمان میں سے چند ایک گرفتاری سے بچنے کے لیے بیرون ملک فرار ہوگئے جبکہ کچھ کو پولیس نے گرفتار کیا جو اب ضمانت پر ہیں ۔ ایف آئی آر کے اندراج کے بعد پہلے سے خفاملزمان پارٹی کھوئی رٹہ پولیس کی طرف سے مقدمہ کا چالان پیش کرنے پر ہمارے خاندان قبیلے سے مزیدخفاہو گئی اور ردعمل دیتے ہوئے ہمارا نہ صرف پانی بھرنے کا راستہ بلکہ ہمارے بچوں کے سکول جانے والا راستہ بھی بند کردیا۔بااثر افراد کے اس عمل سے ہمارے خاندان والے محرم الحرام کے مہینے میں پیاسے ہیں اور ہمارے بچوں کی تعلیم کا بھی حرج ہورہا ہے۔بااثر افراد نے پہلے بھی ہماراراستہ بند کیا ہوا تھا جس کے حوالے سے تحصیلدار کے پاس ہمارا مقدمہ زیرکار ہے مگر تحصیلدار کی لیت ولعل کے باعث کارروائی آگے نہیں بڑھ پائی ہے۔یوسف اور یونس نے بتایا کہ ہم نے ایس ایس پی کوٹلی عرفان سلیم سے ملاقات کرکے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی داستان بیان کی تھی جس پر اُنھوں نے تھانہ کھوئی رٹہ کو فوری کارروائی کرنے کا سخت حکم دیا تھا لیکن کھوئی رٹہ پولیس جانے کیوں بااثر افراد کے خلاف حرکت میں نہیں آرہی۔ کھوئی رٹہ پولیس کا بااثر افراد کے خلاف کارروائی نہ کرنا ہمارے بچوں کے سکول اور اہل خانہ کا پانی بھرنے کا راستہ بھرنے کے عمل کی حوصلہ افزائی ہے جو کہ اس بدکرداری کی ’’سہولت کاری‘‘کے مترادف ہے۔ یوسف،یونس اور سکول کے بچوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ ہمارے راستے واگزار کرواتے ہوئے بااثر افراد کے خلاف تحت قانون سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.