رینجرزکی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی‘ 11 ملزمان گرفتار

ہفتہ 15 ستمبر 2018 23:16

رینجرزکی شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی‘ 11 ملزمان گرفتار
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 ستمبر2018ء) پاکستان رینجرز( سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کیا جن کے جرائم کی تفصیلات درج ذیل ہیں۔شارع فیصل کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عدنان حسین عرف ادوکو گرفتار کیا جو ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہے۔

(جاری ہے)

شارع فیصل کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم شہاب رزاق کو گرفتار کیا جو اسٹریٹ کرائم کی متعددوارداتوں میں ملوث ہے۔

شارع فیصل کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 9 افغان باشندوں نورمحمد، شیخ عمر، اختر، اعلیٰ نظر، بن گل، خدائے نظر، ظریف، برات اور عبدالولی کو گرفتار کیا جو غیر قانونی طور پر رہائش پزیر تھے۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی برآمد کرلیاگیاہے اور تمام ملزمان کو قانونی چارہ جوئی کیلئے پولیس کے حوالے کردیاہے۔