مجھے کرکٹر بنانے کیلئے والد نے کیا کام کیا ،معین علی کا حیران کن انکشاف

والد نے شادی سے قبل والدہ کو دیکھا تک نہیں تھا:آل راﺅنڈر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 17 ستمبر 2018 12:28

مجھے کرکٹر بنانے کیلئے والد نے کیا کام کیا ،معین علی کا حیران کن انکشاف
لندن(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 ستمبر2018ء) انگلش آل راﺅنڈر معین علی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے والد نے انہیں کرکٹر بنانے کے لیے بہت محنت کی ،انہوں نے گاڑی پرچکن فروخت کی اورمجھے گھر میں باﺅلنگ مشین لا کر دی۔انگلش ٹیسٹ کرکٹر معین علی نے یہ سنسنی خیز انکشاف اپنی سوانح حیات میں کیا،جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کے والد میر پور آزاد کشمیر کے رہنے والے اور خطے کے روایتی والد کی طرح ہیں۔

آل راﺅنڈر نے مزید بتایا کہ ان کے والدکی شادی برصغیر کی روایت کے مطابق والدین کی مرضی سے ہوئی، 1979 ءمیں جب میرے والد 24 سال کے تھے تو وہ اپنے جڑواں بھائی یعنی چچا شبیر کےساتھ پاکستان گئے۔انگلش کرکٹرکا کہنا تھا کہ والد کے پاکستان جانے پر دادی نے دونوں کی شادی کے لیے گاﺅں میں 2 بہنوں کو پسند کیااور والد نے تو شادی سے قبل والدہ کو دیکھا تک نہیں تھا۔

(جاری ہے)

معین علی نے یہ بھی بتایا کہ شادی کے 3ماہ بعدوالد برمنگھم آگئے تھے جب کہ والدہ 1980 ءمیں برطانیہ آئیںتھیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل معین علی نے انکشاف کیا تھا کہ 2015 ءکی ایشز سیریز میں جب وہ آسٹریلوی کے خلاف کھیلنے کےلئے میدان میں اترے تو انہیں ایک کھلاڑی نے اسامہ کہہ کر پکارالیکن انہوں نے اس کھلاڑی کا نام بتانے سے گریز کیا ہے۔معین علی کا کہنا ہے کہ کارڈف ٹیسٹ میں جب وہ پہلی بار میدان میں اترے توآسٹریلوی کھلاڑی نے ان کو اسامہ کہہ کر جملہ کسا۔

معین علی نے ٹیسٹ میں77رنز بنائے اور پانچ وکٹ حاصل کئے،اس میچ میںانگلینڈ نے آسٹریلیا کو169رنز سے شکست دی۔معین علی نے کہا کہ آسٹریلیا کےخلاف یہ میری پہلی میچ وننگ کارکردگی تھی لیکن اس میچ میں ایک کھلاڑی کی جانب سے کسے جانے والے اس جملے نے مجھے سخت دھچکا پہنچایا۔وہ کھلاڑی کہہ رہا تھا کہ اس اسامہ کو قابو کرنا ہے۔معین علی نے تحریر کیا ہے کہ میں نے جو سنا اس سے مجھے اپنے کانوں پر یقین نہیں آیا،یہ سن کر میرا چہرہ لال ہوگیا کیوں کہ کرکٹ کے میدان میں پہلی بار اس قدر غصے میں دکھائی دیا تھا یہ جملہ میری برداشت سے باہر تھا۔