الیکشن ٹربیونل ، وزیراعلیٰ بلوچستان ، بی این پی رہنماء لشکری رئیسانی کی جانب سے انتخابی نتائج کیخلاف دائر

درخواستوں پر سماعت ،فریقین کو نوٹسز جاری

پیر 17 ستمبر 2018 18:06

الیکشن ٹربیونل ، وزیراعلیٰ بلوچستان ، بی این پی رہنماء لشکری رئیسانی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2018ء) الیکشن ٹربیونل میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر جام کمال اور بی این پی رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں انتخابی نتائج کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت ،عدالت نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے ،تفصیلات کے مطابق پیر کے روز الیکشن ٹربیونل میں بلوچستان نیشنل پارٹی کے رہنماء نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی کی درخواست پر سماعت ہوئی ،سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی سماعت میں درخواست گزار حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے ریاض احمد ایڈوکیٹ ٹربیونل میں پیش ہوئے عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی ،واضح رہے کہ نوابزادہ حاجی لشکری رئیسانی نے این اے 265 کے نتائج کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا ہے این اے 265کی نشست پر ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کامیاب ہوئے تھے الیکشن ٹربیونل میں وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال کی درخواست پر بھی سماعت ہوئی سماعت الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی درخواست گزار وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے بریسٹر افتخار رضا اور سعد الدین جبکہ رکن قومی سردار اسلم بھوتانی کی جانب سے امان اللہ کننرانی ایڈوکیٹ اور خورشید کھوسہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی وزیراعلی بلوچستان میر جام کمال نے این اے 272 کے نتائج کو الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کررکھا ہے بی این پی رہنما نوابزدہ حاجی لشکری رئیسانی کی درخواست پر سماعت جسٹس عبداللہ بلوچ نے کی درخواست گزار حاجی لشکری رئیسانی کی جانب سے ریاض احمد ایڈوکیٹ اور پی بی 31 سے منتخب رکن صوبائی اسمبلی نصراللہ زیرے الیکشن ٹربیونل میں پیش ہوئے دوران سماعت فریقین کی جانب سے جواب داخل کرانے کیلئے مہلت کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے منظورکرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 اکتوبر تک ملتوی کردی ۔