اوپن یونیورسٹی نے سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لئے تعلیمی پروگرامز متعارف کردئیے

بدھ 19 ستمبر 2018 18:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2018ء) ملک کے چاروں صوبوں ،ْ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2018میں بنیادی تعلیم سے لے کر پی ایچ ڈی کی سطح تک کے پروگرامزمیں داخلہ فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ 25۔ستمبر مقرر کی گئی ہے۔ اس سمسٹر میں سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لئے بھی تعلیمی پروگرامز شامل ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی عرب ،ْ کویت ،ْ قطر ،ْ متحدہ عرب امارات ،ْ عمان ،ْ بحرین اور امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے لئے جن پروگرامز میں داخلے پیش کئے گئے ہیں ان میں میٹرک )جنرل(،ْ انٹرمیڈیٹ )جنرل و کامرس(،ْ بیچلر پروگرام )جنرل ،ْ کامرس ،ْ لائبریری اینڈ انفارمیشن سائنسسز ،ْ ماس کمیونی کیشن(،ْ بی ایڈ )ڈیڑھ سالہ(،ْ ایم بی ای)کامن ویلتھ آف لرننگ(کے علاوہ عربی بول چال ،ْ اللسان العربی اور پروفیشنل شارٹ کورسسز شامل ہیں۔ ان ممالک میں مقیم پاکستانی اب ان میں سے کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے اپنا داخلہ فارم مع مقررہ فیس25۔ستمبر2018ء تک جمع کراسکتے ہیں۔۔