الیکشن کمیشن نے این اے 160 لودھراں سے اختر کانجو کی ریٹرننگ آفیسر کیخلاف درخواست خارج کردی ، الیکشن ٹربیونل سے رابطے کی ہدایت

بدھ 19 ستمبر 2018 20:49

الیکشن کمیشن نے این اے 160 لودھراں سے اختر کانجو کی ریٹرننگ آفیسر کیخلاف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2018ء) الیکشن کمیشن نے این اے 160 لودھراں سے اختر کانجو کی ریٹرننگ آفیسر کیخلاف درخواست خارج کردی ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 160 لودھراں سے اختر کانجو کی ریٹرننگ آفیسر کے خلاف درخواست خارج کردی ہے جبکہ انہیں متعلقہ الیکشن ٹربیونل سے رابطے کی ہدایت کی ہے ۔ الیکشن کمیشن نے چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کی جانب سے محفوظ کیا گیا فیصلہ بدھ کو سنایا جس میں اختر کانجو کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ الیکشن ٹربیونل سے رابطہ کریں۔