Live Updates

نوازشریف کی رہائی سے عمران خان کا بیانیہ لرزگیا؟

اب حکومت نوازشریف کوکس منہ سے کرپٹ کہے گی؟ اگر نوازشریف کو جیل رکھنے کا مقصد عمران خان کووزیراعظم بنوانا تھا تورہائی کے بعد الیکشن 2018ء پرسوالیہ نشان لگ گیا ہے۔سینئر تجزیہ کارجاوید چودھری

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 ستمبر 2018 15:18

نوازشریف کی رہائی سے عمران خان کا بیانیہ لرزگیا؟
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20ستمبر 2018ء) سینئر تجزیہ کار اور صحافی جاوید چودھری نے کہا ہے کہ نوازشریف کی رہائی سے عمران خان کا بیانیہ لرزتا ہوا دکھائی دے رہا ہے،اب حکومت نوازشریف کوکس منہ سے کرپٹ کہے گی؟ اگر نوازشریف کو جیل رکھنے کا مقصد عمران خان کووزیراعظم بنوانا تھاتواب 2018ء کے الیکشن پرسوالیہ نشان لگ گیا ہے۔انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق نوازشریف ، مریم نواز اور کیپٹن ر صفدر کی سزائیں معطل کردی ہیں۔

تینوں ن لیگی رہنماء رہائی کے بعد جاتی امراء اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔ اسلام ہائیکورٹ کا بنچ نیب کے وکیل سے صرف تین سوالوں کے جوابات پوچھ رہا تھا۔کیا نیب کے پاس ایسا کوئی ٹھوس ثبوت موجود ہے جس سے یہ ثابت ہوسکے کہ لندن کے چاروں فلیٹس میاں نوازشریف کی ملکیت ہیں۔

(جاری ہے)

سوال نمبر دو یہ کہ نیب کورٹ نے فیصلہ دینے سے پہلے فلیٹس کی قیمت کا کیسے تعین کرلیا؟ نیب اگر نوازشریف کی ملکیت اسٹیبلش نہیں کرسکا توپھر نیب نے یہ فیصلہ کس بنیاد پرکیا کہ مریم نوازان فلیٹس کی بینی فیشل آنر ہیں۔

نیب کا وکیل پانچ پیشیوں میں ان سوالوں کے جواب دینے میں ناکام رہا جس کی بنیاد پراسلام آباد ہائیکورٹ نے ملزمان کورہا کردیا۔رہائی کے نیب نے اب سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔نوازشریف کے حق میں فیصلے کے بعد بڑی دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی ہے کیونکہ عمران خان نے 2018ء کا الیکشن نوازشریف کوسزا والے فیصلے کی بنیاد پرلڑا تھا۔

تاہم اب نوازشریف کی سزائیں معطل ہوچکی ہیں۔جس کے ساتھ ہی عمران خان کابیانیہ لرزتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔اب حکومت نوازشریف کوکس منہ سے کرپٹ کہے گی؟مسلم لیگ ن کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کووزیراعظم بنانے کیلئے نوازشریف کوجیل میں رکھا گیا۔چنانچہ نوازشریف کی رہائی کے فیصلے نے 2018ء کے پورے الیکشن پرسوالیہ نشان لگا دیے ہیں۔جاوید چودھری نے کہا کہ اکتوبر میں قومی اسمبلی کے 11اور سوبائی اسمبلی کے 24حلقوں میں الیکشن ہوں گے۔

اگران 37حلقوں میں نوازشریف اپنے امیدوار کامیاب کروالیتے ہیں توکیا 2018ء کے الیکشن جعلی ثابت نہیں ہوجائیں گے؟مریم نوازکی سیاست کیسی ہوگی کیا وہ الیکشن لڑ کرقومی اسمبلی میں آئیں گی، اور نوازشریف کی سیاست کس قدر جارحانہ ہوگی اس کا فیصلہ جلد مستقبل ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات