متحدہ عرب امارات نے 4 سال سے کم عرصے میں یمن کو 4 ارب امریکی ڈالرکی امداد فراہم کی

جمعہ 21 ستمبر 2018 19:30

متحدہ عرب امارات نے 4 سال سے کم عرصے میں یمن کو 4 ارب امریکی ڈالرکی امداد ..

یعقوب علی (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین / وام / جمعہ ستمبر ) متحدہ عرب امارات نے اپریل 2015 سے ستمبر 2018 تک یمن کو 14.79 ارب درہم ( 4.03 ارب امریکی ڈالر) کی امداد دی، یہ امداد 16.7 ملین یمنی باشندوں کی زیادہ تر بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے فراہم کی گئی تھی ان میں 10.1 ملین بچے اور 3.4 ملین خواتین شامل ہیں.

امارات نے 2018 کے دوران 1.24 ارب امریکی ڈالر کی امداد دی جسمیں اقوام متحدہ کے یمن ہیومینیٹیرین رسپانس پلان (YHRP) کے لئے 465 ملین امریکی ڈالر دیئے گئے.

عمومی پروگراموں کے لئے 6.323 ارب درہم (1.7 ارب امریکی ڈالر) مختص کئے گئے۔

یمن کے سرکاری بجٹ میں خاص طور پر سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لئے متحدہ عرب امارات کی حکومت نے امداد فراہم کی ، تاکہ یہ یقینی بنایا جائے کہ تمام سرکاری ادارے صحت، تعلیم اور سلامتی سے متعلق خدمات کی فراہمی جاری رکھ سکیں۔

(جاری ہے)

اسی طرح اشیاء کی مد میں 3.8 ارب درہم (1.03 ارب امریکی ڈالر) ادا کئے گئے.

بجلی کی فراہمی اور سپلائی کے شعبے کے لئے 1.72 ارب درہم (467.3 ملین امریکی ڈالر) فراہم کیے گئے.

متحدہ عرب امارات نے بجلی پیدا کرنے اور اس کی فراہمی، پاور اسٹیشنوں کی دوبارہ تعمیر اور ان کی دیکھ بھال کے اخراجات اٹھائے ، اور بجلی گھروں اور جنریٹروں کے لئے ایندھن فراہم کیا تاکہ یمن میں ہسپتالوں، سکولوں اور سرکاری عمارتوں کو چلانے کے لئے توانائی کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے.

صحت کے شعبے کے لئے مجموعی طور پر 845 ملین درہم (230.1 ملین امریکی ڈالر) مختص کیے گئے، متحدہ عرب امارات نے یمن بھر میں صحت کے بنیادی ڈھانچے کو بھی تعمیر کیا ہے. اس میں آزاد صوبوں میں مختلف ہسپتالوں اور کلینکوں کی تعمیر اور بحالی شامل ہے.

متحدہ عرب امارات نے حکومت اور سول سوسائٹی (عدلیہ اور قانونی شعبے کی ترقی) کے لئے 599.4 ملین درہم (163.2 ملین امریکی ڈالر) فراہم کئے۔

ٹرانسپورٹ اور اسٹوریج کے شعبے کی ترقی کے لئے 575 ملین درہم ( 156.5 ملین امریکی ڈالر) اور سماجی خدمات کے شعبے کے لئے 517.3 ملین درہم (140.8 ملین امریکی ڈالر) دیئے.

تعلیمی شعبے کے لئے 146.9 ملین درہم ( 40 ملین امریکی ڈالر) ، جبکہ تعمیر اور سول ترقیاتی شعبے کے لئے 120 ملین درہم ( 33 ملین امریکی ڈالر) ، پانی اور حفظان صحت کے شعبے کی ترقی کے لئے 125 ملین درہم (34 ملین امریکی ڈالر) فراہم کئے گئے تاکہ پینے کے صاف پانی کی دستیابی کو ممکن بنایا جاسکے.

ٹیلی مواصلات کے شعبے کے لئے 20 ملین درہم (5 ملین امریکی ڈالر) فراہم کئے گئے، جبکہ حوثیوں کے حملوں میں متاثر ہونے والے یمنی عوام کی فلاح و بہبود کے لئے 5 ملین درہم دیئےگئے.

20 جون سے 20 ستمبر2018 تک یمن کے حدیدہ صوبے میں امارات کی غیر ملکی امداد کی قدر 312 ملین درہم (84.9 ملین امریکی ڈالر) تھی، جہاں 45 اضلاع میں 60,000 سے زائد فوڈ باسکٹس تقسیم کی گئیں اور تقریبا 500,000 لوگوں کو فائدہ پہنچا، حدیدہ میں پانی کی فراہمی کے لئے 23 واٹراسٹیشنز اور پانی ذخیرہ کرنے کے ریزروائر تعمیر کئے گئے اور پانی کے شعبے کی ترقی کے لئے 28 اہم منصوبے شروع کئے گئے.

متحدہ عرب امارات نے روٹیوں کی مفت تقسیم کے لئے یمن میں کئی بیکریاں تعمیر کی جن میں پہلی چار الخوخة ضلع میں قائم کی گئیں.

حدیدہ میں صحت کے شعبے کی ترقی کے لئے الخوخة ہسپتال، الدريهمي ہسپتال اور التحيتا ہسپتال بحال کئے گئے، اور صوبے کے کئی علاقوں میں موبائل میڈیکل کلینک فراہم کیے گئے.