Live Updates

بھارت کے منفی جواب پرمایوسی ہوئی، عمران خان

میری دعوت پربھارت کا جواب منفی اور تکبربھرا ہے، بھارت کوامن مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی تھی،میری زندگی کا نچوڑ ہے بڑے عہدوں پرچھوٹے لوگوں کی سوچ چھوٹی ہی رہتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کا ردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 ستمبر 2018 14:51

بھارت کے منفی جواب پرمایوسی ہوئی، عمران خان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22ستمبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان نے بھارتی رویے پرمایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے منفی جواب پرمایوسی ہوئی،میری دعوت پربھارت کا جواب منفی اور تکبربھرا ہے،بھارت کوامن مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی تھی۔انہوں نے بھارت کی جانب سے وزراء خارجہ ملاقات پر منفی جواب دینے پرٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ بھارت نے منفی ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

بھارت کے منفی جواب پرمایوسی ہوئی۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بھارت کوامن مذاکرات کی بحالی کی دعوت دی تھی۔میری دعوت پربھارت کا جواب منفی اور تکبربھرا ہے۔انہوں نے کہا کہ چھوٹے لوگ بڑے عہدوں پرپہنچ بھی جائیں توان کی سوچ چھوٹی رہتی ہے۔یہ میری زندگی کا نچوڑ ہے۔
واضح رہے بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کی رویت برقرار رکھتے ہوئے اعلان کے باوجود پاک وزرائے خارجہ ملاقات منسوخ کر دی جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ ملاقات کے اعلان کے بعد چوبیس گھنٹوں کے اندر اس کی منسوخی کیلئے بھارت کی جانب سے بیان کی گئی وجہ سمجھ سے بالاتر ہے ،ْملاقات منسوخی کے لئے نام نہاد بہانے تراشے گئے ،ْ پاکستان کیخلاف بے جا الزام تراشی کی گئی ،ْ وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھارتی وزارت خارجہ کا بیان افسوس ناک ہے اور مہذب روایات و سفارتی آداب کے منافی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت نے پاک بھارت وزراء خارجہ کی ملاقات کیلئے رضا مندی ظاہر کر نے کے ایک ہی دن بعد ملاقات سے انکار کر تے ہوئے نیویارک میں شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی ہونے والی ملاقات منسوخ کردی ۔بھارتی میڈیا نے بھارتی وزارت خارجہ کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ بھارت نے شاہ محمود قریشی اور سشما سوراج کی نیویارک میں ہونے والی ملاقات منسوخ کردی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کے نام لکھے اپنے خط میں مذاکرت کے مسائل کے حل کی تجویز دی تھی ۔پاکستانی وزیراعظم کے خط کے جواب میں بھارت نے پاک بھارت وزراء خارجہ کی ملاقات کی حامی بھری تھی جس کی نئی دہلی کے وزارت خارجہ کے ترجمان نے تصدیق بھی کی تھی ۔ بھارت کی طرف سے یہ وضاحت بھی سامنے آئی تھی کہ دونوں ممالک کے وزراء خارجہ میں مزاکرات نہیں کریں ایک رسمی سی ملاقات ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جس ملاقات کو بھارتی دفتر خارجہ رسمی ملاقات کہہ رہا تھا اسے بھی اب منسوخ کردیا ہے۔ مزید برآں اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ نے ملاقات کی ۔ جس میں صوبائی معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس مو قع پرملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق اور وزیرمملکت مراد سعید و دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔وزیراعظم نے خیبرپختونخواہ میں جاری ترقیاتی منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ عمران خان نے کہا کہ وفاق صوبوں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات