مظفر آباد، چار روزہ پولیومہم کا آغاز ہوگیا، ایک لاکھ 24 ہزار سے زائد بچوںکو ویکسین پلائی جائیگی

ہفتہ 22 ستمبر 2018 15:11

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) محکمہ صحت عامہ کے زیراہتمام آزادکشمیر بھر میں 4روزہ پولیو مہم کے دوران 1لاکھ 24ہزار 249بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائینگے ،4روزہ پولیو مہم کا افتتاح ڈپٹی کمشنر مظفرآباد مسعود الرحمان ،انچارج ای پی آئی پروگرام ڈاکٹر بشریٰ شمس ،ڈی ایچ او ڈاکٹر کامران ریاض ڈار نے ڈی ایچ آفس میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا اس موقع پر ڈبلیو ایچ او کے ڈاکٹر نواب ،محمدصدیق مغل ،محمد اشفاق اعوان ،شیخ محمدرفیق ،چوہدری امجدعلی ،چوہدری عبدالرشید ،راجہ شہزاد خان ،محسن شریف قریشی ودیگر بھی موجود تھے اس پولیو مہم کے لیے 359موبائل ٹیمیں 58فیکس سائیڈز 19ٹرائزنٹ پوائنٹ قائم کیے گئے ہیں فکس سنٹر اور ٹرانزنٹ پوانٹ میں صبح آٹھ بجے سے لیکر شام 4بجے تک قطرے پلائے جائیں گے اس مہم کی سپرویژں کے لیے 29زونل سپرائوزر اور 91ایریا انچارج مقرر کی گئیں ہیں جو ٹیموں کی نگرانی کریں گے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مسعود الرحمان ،انچارج ای پی آئی پروگرام ڈاکٹر بشریٰ شمس ،ڈی ایچ او ڈاکٹر کامران ڈار نے والدین اساتذہ کرام وکلاء سول سوسائٹی ملازمین مزدوروں کسانوں سمیت تما م مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والوں سے اپیل کی گئی ہے کہ اس قومی مہم میں محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائیں۔