مظفرآباد، ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کا سی ایم ایچ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی ،ایک گھنٹہ تک تمام او پی ڈی اور ایمر جنسی میں کام بند سینتیس سیٹوں پر امتحان لینے سے قبل سال کے تحریری امتحان میں شامل امیدواران کے دائر کردہ کیس کے فیصلہ آنے تک پبلک سروس کمیشن کا امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ

ہفتہ 22 ستمبر 2018 16:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2018ء) ینگ ڈاکٹر ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کا سی ایم ایچ کے باہر احتجاجی مظاہرہ اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بازی ،ایک گھنٹہ تک تمام او پی ڈی اور ایمر جنسی میں کام بند رہا، مظاہرین نے سینتیس سیٹوں پر امتحان لینے سے قبل سال کے تحریری امتحان میں شامل امیدواران کے دائر کردہ کیس کے فیصلہ آنے تک پبلک سروس کمیشن کا امتحان ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ۔

(جاری ہے)

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن آزاد کشمیر کے صدر ڈاکٹر عادل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ،جملہ سینتیس سیٹوں ں پر امتحان لینے سے قبل سال کے تحریری امتحان میں شامل امیدواران کے دائر کردہ کیس کے فیصلہ آنے تک پبلک سروس کمیشن کا امتحان ملتوی کیا جائے پبلک سروس کمیشن کے امتحان اور تقرر کا جامع نظام وضع کیا جائے ریاست جموں و کشمیر کیاداروں سے فارغ التحصیل ڈاکٹر صاحبان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے ،ویٹنگ لسٹ میں سے آدے ڈاکٹر کو مستقل کر دیا گیا جبکہ سنتیس لوگوں کو مستقل نہیں کیا جا رہا جب تک معاملہ اعدالت میں ہے پی ایس سی کا امتحان ملتوی کیا جائے ،ایک گھنٹہ کی علامتی ہڑتال کے بعد مرکزی صدر نے کہا کہ ہمارا یہ احتجاج علامتی تھا اگر ہمارے مطالبات منظور نہ کیئے گے تو ہم 23 ستمبر دن دس تا 12بجی تک آزاد کشمیر کے تمام ہسپتالوں میں علامتی ہڑتال کریں گے سوموار شام تک مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رہے گا مطالبات کی عدم منظوری کی صورت میں ریاست ہا کے تمام اضلاع میں غیر معینہ مدت تک ہڑتال کرینگے۔

متعلقہ عنوان :