Live Updates

اٹک ، پٹھان پاکستان کے سچے اور محب وطن پاکستانی ہیں جن کی حب الوطنی ضرب المثل ہے، شہریار آفریدی

چیک پوسٹوں پر کی جانے والی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن کی شکایت پر صرف تبادلہ نہیں بلکہ مکمل قانونی کاروائی ہو گی ،وزیر مملکت برائے داخلہ کی خوشحال گڑھ چیک پوسٹ پر میڈیا سے گفتگو

ہفتہ 22 ستمبر 2018 23:06

اٹک ، پٹھان پاکستان کے سچے اور محب وطن پاکستانی ہیں جن کی حب الوطنی ..
اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2018ء) وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ چیک پوسٹوں پر عوام کیساتھ روا رکھا جانے والا تذلیل آمیز سلوک ، اختیارات کا ناجائز استعمال اور کرپشن کی شکایت پر صرف تبادلہ نہیں بلکہ مکمل قانونی کاروائی ہو گی اور پٹھان پاکستان کے سچے اور محب وطن پاکستانی ہیں جن کی حب الوطنی ضرب المثل ہے ان کی بھی چیک پوسٹوں پر کی جانے والی تذلیل کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ جنڈ کی چیک پوسٹ خوشحال گڑھ پر اپنے معائنہ کے دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈی پی او اٹک حسن اسد علوی ، ڈی ایس پی ساجد گوندل ، ایس ایچ او تھانہ جنڈ مظہر السلام ، رینجرز کے افسران اور وزیر مملکت کے ہمراہ آئے ہوئے وزارت داخلہ کے افسران اور ان کے حلقہ انتخاب کے معززین علاقہ بھی موجود تھے وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اپنے 100 روزہ پروگرام کا اعلان کیا ہے اس پر دن رات کام جاری ہے اور اس چیک پوسٹ کا دورہ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے تحریک انصاف کی حکومت صرف میڈیا پر بیانات کے ذریعے تبدیلی نہیں بلکہ ایسی تبدیلی لانے کی خواہشمند ہے کہ جس کے ثمرات سے عام آدمی مستفید ہو سکے انہوں نے قبضہ گروپوں کے خلاف باقائدہ مہم چلانے کی ہدایت کی ہے قانون شکنی کے مرتکب افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں میں اختیارات کے ناجائز استعمال اور لسانی بنیادوں پر کاروائی کرنے والے بھی قانون کے شکنجے سے نہیں بچ سکیں گے انہوں نے ڈی پی او سمیت پولیس افسران کو ہدایت کی کہ چیک پوسٹ پر مسافروں کو مزید سہولیات پہنچانے کیلئے اور ان کی شکایت کے ازالہ کے سلسلہ میں فوری اقدامات کیے جائیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات