ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ای چلان کا آغاز (آج) سے ہوگا
ای چالان پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی تصاویر بھی دیکھی جا سکیں گی،جرمانے اور سزائیں موٹر وہیکل آرڈیننس ورولز کے تحت ہونگے مال روڈ پرسفر کرنیوالوں کیلئے (آج )سے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قرار ،مال روڈ سے ملحقہ تمام شہرائوں پر ٹریفک پولیس کے ناکے لگائیں جائینگے
اتوار 23 ستمبر 2018 12:50
(جاری ہے)
جرمانہ دس دن کی مقررہ مدت میں ادا کرنا لازمی ہوگا۔
مسلسل خلاف ورزی اور جرمانہ ادانہ کرنے کی صورت میں گاڑی کو قبضے میں لیا جاسکتا ہے۔گاڑی کے مالک کے علاوہ اگر کوئی اور گاڑی چلا رہا ہو گا تو چالان گاڑی کے مالک کے پتہ پر ہی ارسال کیا جائے گا ۔گاڑی کو فروخت کرنے کی صورت میں دستاویزات کی تبدیلی کے وقت جرمانوں کی ادائیگی لازم ہو گی ۔اسی طرح دوسرے شہروںسے آنے والی گاڑیوں کیلئے بھی نظام لایا گیا ہے۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے 200سے 300روپے، موٹر کار اور جیپ وغیرہ کو 200سی500جبکہ پبلک سروس وہیکلز اور پرائیویٹ یا پبلک کیرئیر کو 500سے 1000تک کا جرمانہ ادا کرنا ہو گا۔علاوہ ازیں لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر مال روڈ پر آج ( پیر) سے تمام موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہیلمٹ کی پابندی بھی لازمی ہو گی ۔چوبیس ستمبر سے بغیر ہیلمٹ کوئی بھی موٹر سائیکل سوار مال روڈ پر نہیں آسکے گا ۔مال روڈ سے ملحقہ تمام شہرائوں پر ٹریفک پولیس کے ناکے لگائیں جائیں گے ۔مال روڈ پر 32مقامات پر بیریئر لگا کر چیکنگ کی جائے گی ،عدالتی حکم کے مطابق ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کریک ڈائون کیا جائے گا ،ابتدائی طور پر مال روڈ اور پھر ایک ہفتہ بعد تمام ماڈل روٹس پر ہیلمٹ کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا ۔ہیلمٹ استعمال نہ کرنے والوں کو ماڈل روٹس پر چلنے کی اجازت نہیں ہو گی ، ہیلمٹ نہ پہننے والوں کیخلاف کارروائی نہ کرنے پر ڈی ایس پی کیخلاف کاروائی کی جائے گی۔استنبول چوک ، جی پی او چوک اور ریگل چوک پر بغیر ہیلمٹ کراسنگ نہیں ہو سکے گی ،گورنر ہائوس اور فیصل چوک پر بھی بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سوار گزر نہیں سکیں گے ۔حج ٹرمینل سے پی ایم جی چوک تک کوئی موٹر سائیکل سوار بغیر ہیلمٹ نہیں گزرے گا ۔بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو بھاری جرمانے کیے جائیں گے ۔مزید قومی خبریں
-
قومی فضائی کمپنی کافیصل آباد سے غیر ملکی پروازوں کیساتھ ساتھ ڈومیسٹک پروازوں کا سلسلہ شروع کرنے کا بھی فیصلہ
-
ٹ*وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس
-
شہباز شریف کے جعلی فارم 47 حکومت کا خیبر پختونخوا سے تعصب انتہا کو پہنچ گیا ہے،بیرسٹرسیف
-
5 سالہ بچی سے زیادتی کا ملزم ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن کی مدد سے گرفتار
-
مریم نواز کی حلقہ پی پی 159سے بطور ایم پی اے کامیابی کا نوٹیفکیشن چیلنج
-
ساری رات نیند نہیں آئی، یاسمین راشد نے سروسز ہسپتال لاہور کو جیل سے بدتر قرار دے دیا
-
وزیرداخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ پرشادی شدہ خاتون کے والد یا شوہر کے نام کے اندراج معاملے پرکمیٹی تشکیل دیدی
-
عید الضحی کے موقع پرشہری علاقوں کے قریب مویشی منڈیوں کے 5 عارضی سیل پوائنٹس قائم کیے جائیں گے، کمشنرساہیوال
-
قائمقام صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی کراچی کا سرکاری دورہ مکمل ،ملتان روانہ ہو گئے
-
غیرمعیاری ایل پی جی سلنڈروں کی خرید وفروخت پرپابندی عائد
-
چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کا ڈھاکہ میں ایرانی سفارت خانے کا دورہ، ایرانی سفیر سے تعزیت کا اظہار
-
پی آئی اے کی پرواز 171 طلبا کو لے کر کرغزستان سے کراچی پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.