اے این پی رہنماء کی متنازع ایشو پرعمران خان کی حمایت
افغانی اور بنگلادیشی لوگوں کوشہریت کا حق آئین دیتا ہے، وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں حقائق پرمبنی بات کی ہے، افغان مہاجرین کے معاملے کو ہم نے بہت پہلے اٹھایا تھا۔عوامی نیشنل پارٹی کی رہنماء سینیٹر ستارہ ایاز کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ اتوار 23 ستمبر 2018 22:26
(جاری ہے)
آپ اگر اب شہریت دے دیتے ہیں توآئندہ کیلئے آپ نے سلسلہ روک دینا ہے تاکہ دوسرے لوگ آپ کے پاس نہ آئیں۔اگر اب فیصلہ نہ کیا توتعداد بڑھتی جائے گی۔
اگر ہم ان کوشہریت دے دیتے ہیں، توہم پرفرق نہیں پڑے گا بلکہ یہ لوگ ہمارے ٹیکس نیٹ کے اندر آجائیں گے سب سے زیادہ ان کے خیبرپی کے میں کاروبار ہیں۔ ان کے کاروبار بھی قانون کے مطابق ہوجائیں گے۔انہوں نے کہاکہ افغان مہاجرین کے معاملے کو ہم نے بہت پہلے اٹھایا تھا۔مگر اس معاملے کوطوالت دی جارہی ہے۔پروگرام میں میزبان محمد مالک نے بتایا کہ ایک 1926ء کا نیشنلائزیشن ایکٹ ہے۔یہ قانون حق دیتا ہے کہ جب بھی کوئی بچہ پاکستان میں پیدا ہوگا تو وہ پیدائشی طور پرپاکستانی کہلائے گا۔پھر پاکستان سیٹزن ایکٹ 1951ء کا آیا۔اس قانون کے تحت بھی پاکستان میں پیدا ہونے والے بچوں کوپاکستانی شہری کے حقوق دیے گئے۔صرف ایسے لوگوں پراپلائی نہیں ہوگا جو ڈپلومیٹ ہوں گے یعنی ڈپلومیٹ لوگوں کے بچوں کوشہریت نہیں مل سکتی۔ اسی طرح ایسی طاقت جوکسی حصے پرقابض ہوان کے بچوں کونیشنلٹی نہیں مل سکتی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں بیان دیا کہ جوبنگالی یا افغانی جن کی چارچار نسلیں یہاں رہ چکی ہیں۔ان کے پاس کوئی قانونی شیلٹر نہیں ہے۔جس کے باعث ان کونوکریاں نہیں ملتیں، سکولوں میں نہیں جاسکتے او ر اگر باہر نکلتے ہیں توپولیس والے ان سے رشوت لیتے ہیں۔افغانی مہاجرین 70ء کی دہائی میں پاکستان میں لاکھوں کی تعداد میں آئے۔اس کے بعدیہاں ان کی نسلیں چل رہی ہیں۔اب ان کی تیسری نسل چل رہی ہے۔2016ء کے اعدادوشمار کے مطابق 15لاکھ افغان مہاجرین پاکستان میں ہیں۔جس میں 62 فیصد خیبرپختونخواہ میں ،20 فیصد ،11 فیصد سندھ اور 4 فیصد پنجاب اور 2 فیصد اسلام آباد میں ہیں۔اب ان میں ساڑھے سات لاکھ کے قریب صرف بچے ہیں۔اب ان بچوں کوسکولوں میں بھی داخلہ نہیں مل رہا۔انہوں نے کہا کہ ان افغانیوں کوشہریت دینے پربلوچستان کوبہت زیادہ اعتراض ہے۔مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.