کامرس کالج جامع مسجد کے خطیب مولانا سید عبدالحلیم شاہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

پیر 24 ستمبر 2018 12:39

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) جمعیت علماء اسلام کے رہنما مولانا عبدالرحیم شاہ کے جواں سالہ فرزند اور کامرس کالج جامع مسجد کے خطیب مولانا سید عبدالحلیم شاہ دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئے ہیں۔ مرحوم کی نماز جنازہ پولی ٹیکنیکل کالج گرائونڈ منڈیاں میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحوم کو آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ جواں سالہ خطیب مولانا عبدالحلیم شاہ کی وفات پر علاقہ کی فضاء سوگوار رہی۔ جے یو آئی کے مرکزی رہنمائوں سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے مولانا سید عبدالحلیم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ ہے الله مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابل تلافی نقصان ہمت و حوصلہ کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

متعلقہ عنوان :