لاہور،مسلم لیگ (ن) کے این اے 74 سے ایم این اے علی زاہد حامد کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

پیر 24 ستمبر 2018 19:39

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) مسلم لیگ (ن) کے این اے 74 کے ایم این اے علی زاہد حامد کی کامیابی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے رہنما چوہدری غلام عباس نے علی زاہد کے خلاف انتخابی غذداری کی درخواست دائر کی ۔ عذرداری میں انتخابی نتائج پر اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ درخواست گزار کا موقف ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور پولنگ بیگ کھلے پائے گئے ہیں۔ علی زاہد کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دیا جائے۔