وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات بذریعہ ڈاک دوسرے شہروں سے بھیجنے جانے کا انکشاف

ٹی سی ایس سروس کے ذریعے منشیات کا کاروبار ہونے کی وجہ سے اصل ملزمان تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، گلفام ناصر آپریشن ڈویژن اور سی آئی اے پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر سے منتھلی لینے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ بعض ملازمین کے جرائم پیشہ عناصر سے بھتہ لینے کے ثبوت ملے تھے، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کا پریس کانفرنس میں اعتراف

پیر 24 ستمبر 2018 21:53

وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات بذریعہ ڈاک دوسرے شہروں سے بھیجنے جانے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 ستمبر2018ء) ایس پی انوسٹی گیشن گلفام ناصر نے انکشاف کیا ہے کہ وفاقی دارلحکومت کے تعلیمی اداروں میں سپلائی کی جانے والی منشیات اور پاو،ْڈر بذریعہ ڈاک دوسرے شہروں سے بھیجی جاتی ہے جس پر کام کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹی سی ایس سروس کے ذریعے منشیات کا کاروبار ہونے کی وجہ سے اصل ملزمان تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، ایک سوال کے جواب میں ایس پی سی آئی اے نے اعتراف کیا کہ آپریشن ڈویژن اور سی آئی اے پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر سے منتھلی لینے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جبکہ بعض ملازمین کے جرائم پیشہ عناصر سے بھتہ لینے کے ثبوت ملے تھے جن پر بعض پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کاروائی بھی کی گئی ہے۔

گزشتہ روز سی آئی اے ہیڈ کواٹر میں پریس کانفرس کرتے ہوئے ایس پی سی آئی اے نے کہا ہے کہ گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اہم کامیابیاں حاصل کیں ہیں جن میں پولیس نے 4اندھے قتل کے مقدمات کو ٹریس کرکے اُن میں ملوث ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سبزی منڈی کی حدود میںملزمان مطیع اللہ اور گل باز عرف بازا اپنے دیگر ساتھی ملزمان نقیب ، سلمان کے ہمراہ اٹک پیٹرول پمپ IJPروڈ سبزی منڈی کے ایریا میں ڈکیتی کی واردات میں مصروف تھے کہ ایگل پر مامور عملہ موقع پر پہنچ گیا جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں پولیس کانسٹیبل ظہیر ثاقب موقع پر شہید ہوگیا تھا۔

اسی گینگ نے تھانہ ترنول میں فوجی سپاہی غلام دستگیر کو بھی ریلوے پھاٹک ترنول کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کی واردات کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کرکے شدید زخمی کیا جو کہ بعد ازاں شہید ہوگیا۔ تھانہ ترنول میں سحری کے وقت کشمیر جنرل سٹور بینظیر چوک ترنول کے مالک اسد اقبال ولد افسر خان کو دورانِ واردات مزاحمت کرنے پر فائرنگ کر کے قتل کیا۔

تھانہ نیلورکے ایریا میں دوکان پر ڈکیتی کی وردات کے دوران مزاحمت کرنے پر دوکاندارفہیم اختر کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور نقدی و دیگر اشیاء چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔ جس میںبقایا ملزمان حماد عرف کلہ اور مبشر حسین اور اختشام علی ولد غلام ربانی کو گرفتار کر کے آلہ قتل 2ضرب پسٹل اور چھینے گئے 2عدد موٹر سائیکل بھی برآمد کئے مزید اسی گروہ کے انکشاف پر ملزمان کے خلاف تھانہ کورال کے ایریا میں واردات کے دوران مزاخمت پر امتیازکو زخمی کردیا تھا اور اُس سے نقدی چھین لی تھی پولیس نے 3ملزمان کو گرفتارکرکے ملزمان گرفتار کیے ہیں ۔

جب کہ ایس پی نے بتایا کہ پولیس نے ڈکیتی کے 4مقدمات میں 12 ملزمان ، سرقہ بالجبر کے 20مقدمات میں 38ملزمان ، نقب زنی کے 6مقدمات میں 9ملزمان ، سرقہ عام کے 4مقدمات میں 5ملزمان ، برآمدگی عام اور متفرق کے 4مقدمات میں4ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔ جب کہ سی آئی اے پولیس نے منشیا ت فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 14ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان سے 1329بوتلیں شراب ، الکوحل 310لیٹر 77ڈبے بیئر، 50خالی بوتلیں ،2175گرام چرس ، 115گرام ہیروئن برآمد کئے ، قمار بازی میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 2ریڈ کئے 20 ملزمان گرفتار کرکے نقدی مبلغ52470 روپے اور آلات قماربازی برآمد کئے ، پولیس نے 74مقدمات کی تفتیش مکمل کرکے اُن کے چالان مجاز عدالتوں میں بھجوائے ۔

کار سیل پولیس نے کل 22گاڑیاں اور11موٹر سائیکلز برآمد کرکے 40ملزمان کو گرفتار کیا ہے ۔۔۔۔۔۔ ۔