Live Updates

میں ان تمام وزراء کو جیل بھجوا دوں گا، عمران خان

کچھ وزراء شہباز شریف کے نقش قدم پر چل رہے ہیں، عمران خان تحقیقات کروانے کے بعد ایسے وزراء کو عہدے سے ہٹا دیں گے۔ چوہدری غلام حسین

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 25 ستمبر 2018 11:40

میں ان تمام وزراء کو جیل بھجوا دوں گا، عمران خان
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔25 ستمبر 2018ء) معروف صحافی چوہدری غلام حسین کا کہنا ہے کہ جب وزیراعظم عمران خان لاہور آئے تو میں نے ان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی ہے۔عمران خان نے کہا عثمان بزدار کی پوری حمایت کی جائے گی کیونکہ یہ بد دیانت نہیں ہے۔اور چند باتیں عمران خان کے علم میں لائی گئی ہیں کہ کچھ وزراء ہیں جو نواز شریف اور شہباز شریف کے نقشے قدم پر چلنا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ وہ ایسے وزراء کے خلاف تحقیق کریں گے اور تصدیق کرنے کے بعد ان کو فارغ کر دیں گے۔چوہدری غلام حسین کا مزید کہنا تھا کہ ایک وزیر نے اپنے محکمے میں 60 بار افسروں کو تبدیل کیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ جس بھی وزیر نے کوئی پیسے لیے یا کوئی غلط کام کیے تو میں ان کی انکوائری کراؤں گا اور انہیں جیل بھجوا دوں گا۔

(جاری ہے)

واضح رپے دو روز قبل عمران خان لاہور کے دورے پر آئے تھے۔

وزیراعظم عمران خان نے گورنر پنجاب چوہدری سرور ،،پنجاب کے وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور علیم خان اوسے ون آن ون ملاقات بھی کیں جس میں وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پیش کردہ 100 روزہ پلان کے حوالے سے مشاورت کی گئی جبکہ بعدازاں وزیراعظم عمران خان نے سہ پہر کو پنجابکی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی اور اجلاس میں تمام صوبائی وزراء کو 100روزہ پلان پر عملدرآمد کے حوالے سے اہم ہدایات دیں۔

انہوں نے اجلاس کی صدارت کرتے صوبائی وزراء کی چھٹیاں ختم کردیں، وزیراعظم نے وزراء کو ہفتے میں 7دن کام کرنے کی ہدایت کردی، انہوں نے کہا کہ ہم نے دن رات کام کرنا ہے۔ عوام سے کیے گئے وعدو کوپورا کرنا ہے۔ بعدازاں انہوں نے لاہورمیں سرکاری ملازمین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ گورننس کا ہے۔ ملکی ادارے قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ پورے پاکستان میں بیوروکریسی اور پولیس کوٹھیک کرنا ہے۔ حکومت میں پولیس پرکوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا کہ آپ غلط کام کریں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات