توبہ توبہ محترمہ کےٹرائل کا سوچ بھی نہیں سکتا،چیف جسٹس
عدالت محترمہ شہید کا ٹرائل نہ کرے،وکیل آصف زرداری کے دلائل، اثاثوں کی تفصیلات مانگنا ٹرائل کرنا نہیں ہوتا، محترمہ کا ٹرائل کا آصف زرداری کے دور میں ہوا، زرداری کوخوش ہونا چاہیے کہ ان کو صفائی کا موقع ملا۔چیف جسٹس ثاقب نثارکے ریمارکس
ثنااللہ ناگرہ منگل 25 ستمبر 2018 15:17
(جاری ہے)
اثاثے مانگنا ٹرائل کرنا نہیں ہوتا۔ محترمہ کا ٹرائل کا آصف زرداری کے دور میں ہوا۔ وکیل نے اپنے دلائل میں مزید کہا کہ آصف زرداری کے جو بچے بالغ ہیں ان کی تفصیلات کیسے دے سکتے ہیں؟ عدالت کوچاہیے کو10سال کی بجائے صرف پانچ سال کا ریکارڈ مانگ لے۔
جس پرعدالت نے کہا کہ آصف زرداری تفصیلات دینے سے کیوں شرما رہے ہیں۔ ممکن ہے بعض سوالات کے جوابات آصف زرداری سے پوچھیں اور ان کے پاس ان سوالات کے جوابات بھی ہوں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ زرداری کوخوش ہونا چاہیے کہ ان کو صفائی کا موقع ملا۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری سے صرف 10سالوں کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کی ہیں۔اگر بیان حلفی نہیں دینا چاہتے تو نہ دیں۔بچوں کے اثاثوں کی تفصیلات بھی جمع کروائی جائیں۔ جسٹس اعجاز نے کہا کہ آصف زرداری عام آدمی نہیں سابق صدر ہیں۔ابھی بھی ان کے پاس عوامی عہدہ ہے۔ دوسری جانب جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے منی لانڈرنگ کے کیس میں ضمانت پر رہا سابق صدر آصف زرداری اور ان کی بہن فریال تالپور بینکنگ کورٹ میں پیش ہوئے۔سابق صدر آصف زرداری، فریال تالپور، اومنی گروپ کے مالک انور مجید اور ان کے تینوں بیٹوں سمیت دیگر کی ضمانت پر رہائی کا منگل کو آخری روز تھا اور تمام ملزمان بینکنگ کورٹ کے روبرو پیش ہوئے۔بینکنگ کورٹ کراچی میں کیس کی سماعت شروع ہوئی تو ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے درخواست پر کارروائی کی مخالفت کی۔پراسیکیوٹر نے کہا کہ سپریم کورٹ نے اومنی گروپ کے اکاؤنٹس سے متعلق کسی بھی قسم کا فیصلہ دینے سے روکا ہے جس پر انور مجید کے وکیل نے کہا کہ سپریم کورٹ نے آرڈر جاری کرنے سے منع کیا ہے دلائل دینے سے نہیں۔اس موقع پر بینکنگ کورٹ کے جج نے کہا کہ پہلے سپریم کورٹ کا حکم نامہ پڑھ لیں اس کے بعد فیصلہ کریں گے۔انور مجید کے وکیل نے استدعا کی کہ ایف آئی اے کو حتمی چالان پیش کرنے کا کہا جائے جس پر عدالت نے کہا کہ یہ معاملہ اب سپریم کورٹ کے پاس ہے اس لیے ہم ایف آئی اے کو چالان کے لیے ٹائم فریم کا کہہ سکتے ہیں۔عدالت نے 5 مفرور ملزمان کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 16 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.