Live Updates

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو کارکردگی دکھانے کے لیے بڑی رعایت دینے کا عندیہ دے دیا

بیرونی طاقتوں نے حکومت گرانے کی کو شش کی توحکومت کیساتھ کھڑے ہونگے،حکومت نے کارکر دگی کیلیے 100 دن مانگے تھے ہم 200 دن دینے کو تیار ہیں،خورشید شاہ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 25 ستمبر 2018 18:34

پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو کارکردگی دکھانے کے لیے بڑی رعایت دینے ..
سرگودھا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-25 ستمبر 2018ء) :پاکستان پیپلز پارٹی نے کاکردگی دکھانے کی شرط پر کھل کر حکومت کا ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں نے حکومت گرانے کی کو شش کی توحکومت کیساتھ کھڑے ہونگے،حکومت نے کارکر دگی کیلیے 100 دن مانگے تھے ہم 200 دن دینے کو تیار ہیں۔

۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے ایک ماہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے۔اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تاریخی فیصلے کر رہی اور اپنے 100 روزہ پلان کے اہداف پانے کے لیے کوشش کر رہی ہے۔اس حوالے جہاں کچھ عوامی مقبولیت کے فیصلے کئیے جا رہے ہیں وہیں کچھ مشکل فیصلے بھی دیکھنے میں آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

جس کے باعث عوامی ردعمل بھی سامنے آرہا ہے تاہم جہاں مخالف سیاسی جماعتیں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور میاں شہباز شریف نے کل اسمبلی میں کھڑے ہو کر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور وزیر خزانہ اسد عمر نے اپوزیشن لیڈر کے الزامات کا ترکی بہ ترکی جواب دیا ۔وہیں پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت پر تنقید تو کی مگر کارکردگی دکھانے کی شرط پر حکومت کا کھل کر ساتھ دینے کا عندیہ دے دیا۔

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں نے حکومت گرانے کی کو شش کی توحکومت کیساتھ کھڑے ہونگے،حکومت نے کارکر دگی کیلیے 100 دن مانگے تھے ہم 200 دن دینے کو تیار ہیں۔تاہم انہوں نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا اور کہا کہ مہنگائی کا جن بوتل سے باہر نکل چکا ہے۔گیس کی قیمتوں میں 143 فیصد اضافہ کیا گیا۔بجلی اورپٹرول کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا جارہاہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ عوام کی برداشت 40 دن میں ہی جواب دینے لگی ہے۔وقت کی ضرورت ہے کہ اپوزیشن متحد ہو۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات