مسلم لیگ ن کے قائدین نے موروثی سیاست کوفروغ نہیں دیا،سجادخان

ر اپنے کارکنوں کو میرٹ پرٹکٹ دے کرامیدوارنامزدکیاہے جوکہ ایک اعلیٰ مثال ہے، نامزدامیدوار این اے 60

منگل 25 ستمبر 2018 22:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے حلقہ این اے 60سے نامزدامیدوارسجادخان نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے قائدین نے موروثی سیاست کوفروغ نہیں دیااور اپنے کارکنوں کو میرٹ پرٹکٹ دے کرامیدوارنامزدکیاہے جوکہ ایک اعلیٰ مثال ہے جبکہ ہمارے مدمقابل امیدوارکے قائدین موروثی سیاست کوفروغ دے رہے ہیںیہ لوگ بظاہرموروثی سیاست کی مخالفت کرتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے یہ ان کی دوعملی کاثبوت ہے مسلم لیگ ن کے قائدین میاں نوازشریف اورمیاں شہبازشریف نے ہمیشہ خدمت اورشرافت کی سیاست کی ہے اوراسی خدمت کی سیاست کی بدولت راولپنڈی میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرائے ہیںہم بھی ان کے نقش قدم پرچل کرشرافت اورخدمت کی سیاست کررہے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں یوسی 43میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیاجس سے چیئرمین راجہ حفیظ اوردیگرنے بھی خطاب کیاسجادخان نے کہاکہ ہم نے راولپنڈی شہرمیں پینے کے پانی کی قلت کے خاتمے کیلئے غازی بھروتہ ڈیم سے پانی لانے کے منصوبے پرعمل درآمدشروع کردیاتھاجبکہ ہمارے مخالفین اس سلسلے میں پوائنٹ سکورنگ کے لئے جھوٹ کاسہارالے رہے ہیںانہوں نے کہاکہ ان شاء اللہ منتخب ہوکرراولپنڈی شہرخصوصاً این اے 60 کے علاقوں کوہرقسم کی سہولتیں فراہم کرنامیری اولین ترجیح ہوگی ۔