Live Updates

بھارت پاکستان کی امن کی کوشش کو کمزوری نہ سمجھے‘ سید صمصام علی بخاری

منگل 25 ستمبر 2018 22:46

بھارت پاکستان کی امن کی کوشش کو کمزوری نہ سمجھے‘ سید صمصام علی بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات و پی پی 201 کے ضمنی الیکشن کے امیدوارسید صمصام علی بخاری نے کہاہے کہ بھارت پاکستان کی امن کی کوشش کو کمزوری نہ سمجھے،پاکستان امن پسند ملک ہے جنگ تباہی کے سواکچھ نہیں،مود ی نے اگر پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی غلطی کی تو ان کی آنے والی نسلیں بھی نہیں بچیںگی، پوری قوم پاک آرمی کے شانہ بشانہ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے،ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہے ،تحریک انصاف کی حکومت کی عوام کی امنگوں پر پورا اترے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار امیدوار پی پی 201 سید صمصام علی بخاری نے حلقے میںمنعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف عوام کو ریلیف دینے کی بھرپور کوشش کرے گی ، ٹیکس چوروں کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا، بجلی اور گیس چوری پر قابوپایا جائیگا، سید صمصام علی بخار ی نے کہاکہ تحریک انصاف کسان کے لئے آسانیاں پیدا کریگی ، اورسیز پاکستانیوں کو ملک میںسرمایہ کاری کے لئے مواقع فراہم کرینگے اور ان کو درپیش مشکلات کا ازالہ کریںگے،انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات