جامعہ سندھ کے سمسٹر امتحانات کے کنٹرولر کا اعلان

بدھ 26 ستمبر 2018 22:31

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) جامعہ سندھ کے سمسٹر امتحانات کے کنٹرولر نے بتایا ہے کہ جامعہ سے ملحقہ سرکاری و نجی لاء کالجز انڈس کالج آف لاء، ایوریسٹ لاء کالج، گورنمنٹ سندھ لاء کالج، گورنمنٹ جناح لاء کالج حیدرآباد، سندھ مہران لاء کالج جامشورو، گورنمنٹ مخدوم محمد زمان طالب المولیٰ لاء کالج ہالا، قائداعظم لاء کالج نواب شاہ، گورنمنٹ پیر الہٰی بخش لاء کالج دادو اور لاء کالج میرپورخاص کے پہلے سیمسٹر 2018 کے امتحانات 2 اکتوبر سے لیے جائیں گے، امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ امتحانی شیڈول کے لیے متعلقہ کالجز سے رجوع کریں۔